உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی گیند باز20 اگست کو ہندوستانی لڑکی سےکریں گے شادی، بولے- میں نے پرپوزکیا تھا

    پاکستانی گیند باز حسن علی۔

    پاکستانی گیند باز حسن علی۔

    حسن علی پاکستان کے چوتھےکرکٹرہیں، جوہندوستانی لڑکی سے شادی کریں گے۔ ان سےقبل ظہیرعباس، محسن خان اورشعیب ملک بھی ہندوستانی نژاد لڑکی سے شادی کرچکے ہیں۔

    • Share this:
      ہندوستانی نژاد لڑکی سے شادی کو لے کرچل رہی قیاس آرائیوں کوپاکستان کے تیزگیند باز حسن علی نے جمعہ کوختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ 20 اگست کودبئی میں شامیہ آرزو سے نکاح کررہے ہیں۔ دبئی میں مقیم شامیہ آرزوایامارات ایر لائنس میں فلائٹ انجینئرہیں جبکہ ان کی فیملی کے لوگ نئی دہلی میں رہتے ہیں۔

      حسن علی نےاپنےآبائی شہرگجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں کہا 'ہماری فیملی سادہ تقریب کرانا چاہتے تھے، لیکن اب میڈیا میں اس کی خبریں آگئی ہیں تومیں نےاسےآفیشیل کرنےکا فیصلہ کیا تاکہ میری شادی کولےکرکوئی قیاس آرائی نہ ہو'۔

      شامیہ کے پاس ہے ایئروناٹکس کی ڈگری 

      شامیہ آرزوشادی کے بعد گجرانوالہ میں ہی مقیم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا 'ہمارا نکاح 20 اگست کوطے ہوا ہے جبکہ رخصتی تین ماہ بعد ہوگی اورشادی کے بعد ہمارا منصوبہ  گجرانوالہ میں ہی رہنےکا ہے'۔ شامیہ نے مانورچنا یونیورسٹی  سے ایئروناٹکس کی ڈگری لی ہے اورانہوں نےانگلینڈ میں بھی پڑھائی کی ہے۔ حسن علی نےکہا 'میں کالےاورلال رنگ کی شیروانی پہنوں گا جبکہ وہ ہندوستانی لباس پہنیں گی'۔

      دبئی میں ہوئی تھی دونوں کی ملاقات

      حسن علی نے کہا کہ وہ ایک سال قبل دبئی میں شامیہ آرزوسےملےتھےاوراس ملاقات کے بعد ان کی دوستی گہری ہوتی گئی۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا 'میں نے اپنی پسند کا اظہار پہلےکیا اورانہیں تجویز دی، جس کے بعد ہمارے اہل خانہ نے ذمہ داری لی'۔

      حسن علی کا پاکستان کےاعلیٰ تیزگیند بازوں میں شمارہوجاتا ہے۔
      حسن علی کا پاکستان کےاعلیٰ تیزگیند بازوں میں شمارہوجاتا ہے۔


      ہندوستانی لڑکی سے شادی کرنے والےچوتھے پاکستانی کرکٹر
      حسن علی پاکستان کےچوتھےکرکٹرہیں، جوہندوستانی لڑکی سے شادی کریں گے۔ ان سے قبل محسن خان اداکارہ رانی رائے سے شادی کرچکے ہیں۔ شعیب ملک نے ہندوستان کی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کو اپنی دلہن بنایا۔ وہیں ظہیرعباس نے بھی کانپورکی رہنے والی ریتا لوتھرا سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ریتا نے اپنا مذہب اورنام تبدیل کرلیا تھا۔ ریتا شادی کے بعد ثمینہ بن گئی تھیں۔
      First published: