உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی اسٹارآفریدی پرلگا لڑکیوں کو پھنسانےکا الزام، ٹوئٹ وائرل

    شاہین شاہ آفریدی۔

    شاہین شاہ آفریدی۔

    پاکستانی بلےبازامام الحق کے بعد اب نوجوان تیزگیند بازشاہین شاہ آفریدی پرلڑکیوں سے فلرٹ کرنے کا الزام لگا ہے۔

    • Share this:
      پاکستانی کرکٹ میں پریشانیاں ختم ہونےکا نام نہیں لے رہی ہیں۔ بلے بازامام الحق کے بعد اب نوجوان تیزگیند بازشاہین شاہ آفریدی پرلڑکیوں سے چھیڑچھاڑ کرنےکا الزام لگا ہے۔ ان پر جمعہ کی رات کوایک ٹوئٹرصارف نےالزام لگایا۔ الزام لگانے والے صارف نے شاہین شاہ آفریدی کی پرائیویٹ چیٹ کا ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امام الحق پربھی اسی طرح کا الزام لگا تھا۔ ان پرایک ساتھ 8 لڑکیوں کے ساتھ فلرٹ کرنےکا الزام لگا تھا۔

      شاہین شاہ آفریدی پرالزام لگانے والی فریحہ نام کی صارف نے لکھا 'شاہین آفریدی اگلا بڑا نام ہے۔ یہ لوگ ہمیشہ میدان پراچھا کھیل کیوں نہیں دکھا پاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ لڑکیوں سے فلرٹ کرتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی شہرت اورطاقت کا استعمال لڑکیوں کوپھنسانے میں کرتے ہیں اور پھران کے جسم سے کھیلتے ہیں۔ جلد ہی مزید اطلاعات اپلوڈ کی جائے گی'۔

      حالانکہ کچھ دیربعد یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا، لیکن اب تک اس کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا۔ حالانکہ نیوز18 اردو ان الزامات کے سچ ہونے کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔

      شاہین آفریدی کے چیٹ کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پروائرل ہے۔
      شاہین آفریدی کے چیٹ کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پروائرل ہے۔


      ورلڈ کپ میں چھا گئے تھےآفریدی

      شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں ختم ہوئے عالمی کپ 2019 میں کمال کی گیند بازی کی تھی۔ انہوں نے پانچ میچ میں 16 وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہیں ان کے نام تین ٹسٹ میں 12 اور19 ونڈے میں 40 وکٹ درج ہیں۔ وہ انڈر-19 عالمی کپ سے سرخیوں میں آئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے تیزی سے نام کمایا اورنیشنل سینئرٹیم میں جگہ بنائی۔

      shaheen-1

      امام الحق پرلگا تھا ایسا ہی الزام

      اس سےقبل پاکستان کےسلامی بلے بازامام الحق پرلڑکیوں سےافیئررکھنےاورانہیں دھوکہ دینے کا الزام لگا تھا۔ لڑکیوں کے ساتھ ان کی مبینہ واٹس اپ چیٹنگ کےاسکرین شاٹ سوشل میڈیا پروائرل ہوگئےتھے۔ رپورٹ کےمطابق ایک ٹوئٹرصارف نے واٹس اپ چیٹ کولیک کیا ہے اورامام الحق پرلڑکیوں کا فائدہ اٹھانےکا الزام لگایا ہے۔ امام الحق کےمبینہ واٹس اپ چیٹ کے جواسکرین شاٹ وائرل ہوئے، ان میں چارلڑکیوں سے ان کی بات چیت بتائی گئی ہے۔

      امام الحق کے مبینہ چیٹ کا اسکرین شاٹ
      امام الحق کے مبینہ چیٹ کا اسکرین شاٹ


      نہیں آیا آفیشیل بیان

      امام الحق پرالزام لگانے والے ٹوئٹرصارف نے لکھا کہ لڑکیوں نے ان سے رابطہ کیا اورپاکستانی سلامی بلے باز کا انکشاف کرنے کو کہا۔ یہ سبھی حادثات گزشتہ 6 ماہ کی بتائی جارہی ہیں اوران میں سے کچھ بات چیت عالمی کپ کے دوران ہونے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یا امام الحق کی طرف سے اس سے متعلق کوئی بھی آفیشیل بیان نہیں آیا ہے۔
      First published: