ہوم » نیوز » اسپورٹس

جنوبی افریقہ دورہ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فخرزماں سے متعلق ملی بری خبر

پاکستانی ٹیم دسمبر2018 کے اخیرمیں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی اوراس وقت ٹیم کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

  • Share this:
جنوبی افریقہ دورہ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فخرزماں سے متعلق ملی بری خبر
فخر زمان ۔ فوٹو : آئی سی سی ٹویٹر ۔

پاکستانی بلے بازفخرزمان کو گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے  اسی ماہ کے اخیرمیں جنوبی افریقہ دورے پرہونے والی ٹسٹ سیریزمیں کھیلنا طے نہیں مانا جارہا ہے۔ کرک انفونے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے سے بتایا کہ فخرزمان کی چوٹ کو ٹھیک ہونے میں کم ازکم تین سے پانچ ہفتہ کا وقت لگ سکتا ہے۔ اس وجہ سے وہ سنچورین میں ہونے والے باکسنگ ڈے ٹسٹ میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔


ایسا مانا جارہا ہے کہ فخرزمان کے اکتوبرمیں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی -20 میچ کے بعد اپنے گھٹنے میں درد ہونے کی شکایت کی تھی۔ اس کے بعد انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز کے لئے ٹیم میں نہیں منتخب کیا گیا تھا۔ اورایک بارپھرجنوبی افریقہ دورہ کے لئے ٹیم سے باہررہیں گے۔


فخرزمان اب منگل کو یہاں قومی کرکٹ اکادمی سے جڑیں گے، وہاں وہ چوٹ سے ابھرنے کے لئے بازآباد کاری شروع کریں گے۔ انہوں نے اس سال اکتوبرمیں آسٹریلیا کے خلاف ٹسٹ میں ڈیبیو کیا تھا، جہاں انہوں نے پہلی اوردوسری اننگ میں بالترتیب 94 اور68 رن بنائے تھے۔

First published: Dec 02, 2018 10:12 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading