ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاداب خاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

پاکستان کے آل راونڈر شاداب خان چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • Share this:
شاداب خاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع
شاداب خاں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

ماونٹ مونگانوئی: پاکستان کے آل راونڈر شاداب خان چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’شاداب کا جمعرات کے روز ایم آر آئی اسکین کرایا جائے گا، جس کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ان کی چوٹ کتنی سنگین ہے اور انہیں میدان میں واپس آنے میں کتنا وقت لگے گا۔ ان کی جگہ ظفر گوہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔‘‘

25 سالہ اسپنر اب تک 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 144 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ 6 مرتبہ ایک اننگ میں 5 جبکہ 2 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔شاداب سے پہلے ٹیم کے کپتان بابراعظم اور امام الحق چوٹ کی وجہ سے پہلے ٹسٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹی-20 سیریز 2-1 سے جیت لی تھی اور دونوں کے مابین دو ٹسٹ میچوں کا پہلا مقابلہ 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔


بابر اعظم اور امام الحق  بھی ہوچکے ہیں باہر


ماونٹ مونگانوئی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ سے چوٹ کے سبب پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔ بابر اعظم کی غیر موجودگی میں محمدرضوان ٹیم کی کپتانی سنبھال رہے ۔ بابر اعظم کو گزشتہ ہفتہ ٹریننگ سیشن کے دوران داہنے انگوٹھے میں جبکہ امام کے بائیں انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ ٹیم کا طبی اسٹاف ان دونوں کھلاڑیوں کی چوٹ پر نگرانی رکھے ہوئے ہے اور ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کے دوسرے ٹسٹ میچ میں کھیلنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔




پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ سے چوٹ کے سبب پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ سے چوٹ کے سبب پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔

سلیکشن کمیٹی نے ٹسٹ سیریز کے لئے 17 رکنی ٹیم میں عمران بٹ کو بھی شامل کیا ہے۔ کوچ مصباح الحق نے کہا ’’ ٹی-20 کو دیکھتے ہوئے ہم نے ٹسٹ میں کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ٹیم اس فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پہلا ٹسٹ شروع ہونے سے تقریباً دو ہفتے پہلے بابر اعظم زخمی ہوگئے اور ان کے لئے بغیر نیٹس سیشن کے ٹیم میں کھیلنا مشکل ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ دیگر کھلاڑی ٹی۔ 20 سیریزمیں اپنی ناقص کارکردگی کو فراموش کرکے ٹسٹ سیریز کی شروعات بہتر طریقہ سے کریں گے‘‘۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے بیچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں نیوزی لینڈ نے دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 26 دسمبر سے ماونٹ مونگانوئی میں پہلا ٹسٹ کھیلا جائے گا۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 23, 2020 03:15 PM IST