ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاداب خان کا یہ ہے ریکارڈ، پاکستان کے لئے ہیں بہت اہم

شاداب خان پاکستان کےکرکٹرہیں اوروہ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں بھی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔ شاداب 20 سال کے ہیں۔

  • Share this:
شاداب خان کا یہ ہے ریکارڈ، پاکستان کے لئے ہیں بہت اہم
شاداب خان پاکستان کے آل راونڈر ہیں۔

شاداب خان کی پیدائش 4 اکتوبر1998 کو پاکستانی کے میانولی میں ہو ئی تھی۔ شاداب خان پاکستانی ٹیم کے اہم گیند بازہیں۔ وہ آل راونڈرکھلاڑی ہیں۔ وہ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتے ہیں، وہیں دائیں ہاتھ کے اسپن گیند بازبھی ہیں۔ٓ


شاداب پاکستان کےعلاوہ پاکستان کی انڈر19 ٹیم، پاکستان اے، اسلام آباد یونائیٹیڈ، برسبین ہیٹ، گیانا ایمیزون واریئرس کے کھیل چکے ہیں۔  شاداب خان نے اب تک 34 ونڈے میچ کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 29.4 کی اوسط سے 294 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 65.04 رہا۔


ونڈے میں شاداب خان کا بہترین اسکور54 رن ہے۔ بطورگیند بازانہوں نے 34 میچوں میں 4.81 کے اکنامی ریٹ سے47 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ونڈے میں ان کا بہترین اسکور28 رن کےعوض 4 وکٹ ہے۔ شاداب خان نے7 اپریل 2017 کوویسٹ انڈیزکے خلاف پروڈینس اسٹیڈیم میں ونڈے کرکٹ میں ڈیبیوکیا تھا۔ انہوں نےاپنا آخری ونڈے میچ 20 جنوری 2019 کوجنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔

First published: May 31, 2019 04:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading