ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کپتان سرفرازاحمد سے بدتمیزی، مداح نے دی گالیاں، کہہ دی یہ بات

پاکستان کے کرکٹروں کو مداح سوشل میڈیا پرجم کر گالیاں دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس سے باہراصل زندگی میں بھی ان کا پیچھا کررہے ہیں۔

  • Share this:
پاکستانی کپتان سرفرازاحمد سے بدتمیزی، مداح نے دی گالیاں، کہہ دی یہ بات
پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد۔

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں ہندوستان سے ملی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔ مداح انہیں سوشل میڈیا پرجم کرگالیاں دے رہے ہیں۔ ساتھ ہی اس سے باہراصل زندگی میں بھی ان کا پیچھا کررہے ہیں۔ اب توایسے حادثات سامنے آرہی ہیں، جن میں مداح بدتمیزی کررہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ پاکستان کےکپتان سرفراز احمد کےساتھ ہوا ہے۔


انگلینڈ میں فیملی کے ساتھ مال گھومنے گئے سرفرازاحمد کے ساتھ ایک مداح نے بدتمیزی کی اورانہیں نازیبا الفاظ کہے۔ اس حادثہ کا ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے شیئرہورہا ہے، جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت سرفرازاحمد اپنے بچے کے ساتھ تھے۔ اس شخص کی بدتمیزی کے باوجود پاکستان کے کپتان نے اپنا آپا نہیں کھویا اورانہوں نےاسے نظراندازکیا۔


ویڈیو میں نظرآرہا ہے کہ بدتمیزی کرنے والا شخص سرفرازاحمد سے تصویرکےلئے کہتا ہے، لیکن جب سرفرازدیکھتے ہیں کہ فوٹو کےبجائے ویڈیوبنایا جارہا ہےتووہ وہاں سےآگے بڑھ جاتے ہیں۔ اس پروہ شخص ان کا پیچھا کرتا ہےاورگالی دیتا ہے، لیکن سرفراز کچھ نہیں کہتے ہیں۔ اس کے بعد وہ پھرسےکہتا ہے، 'آپ خنزیرکی طرح اتنے موٹےکیوں ہو؟ آپ نے پاکستان کا نام خوب روشن کیا ہے'۔


بچے کوگود میں اٹھائےسرفرازاحمد کچھ نہیں کہتے ہیں اوروہاں سے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ اس ویڈیوکے سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں نے اس شخص کی تنقید کی ہے۔ پاکستانی نامہ نگار سید رضا مہدی نےکہا کہ پاکستانی مداح کا شرمناک کارنامہ۔ کیا نیشنل ہیرو کے ساتھ ایسا برتاو کیا جائے گا۔ اس کی سخت مذمت کی جانی چاہئے۔ ایک دیگرصحافی عمران غزالی نے کہا کہ اس نے توساری حدیں پارکردی ہیں۔



ہندوستان کےخلاف شکست کے بعد سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ شعیب ملک اورثانیہ مرزا خاص طورپر پاکستانی مداحوں کے نشانے پر رہے۔ دونوں کے بارے میں کئی بھلی بری باتیں کہی گئیں۔ ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر اس وقت نشانے پرآئیں، جب اپنے شوہر شعیب ملک کے ساتھ وہاب ریاض اورامام الحق کے ساتھ ان کی ڈنرکی تصویریں اورویڈیو وائرل ہوگئی۔
First published: Jun 21, 2019 11:12 PM IST