ہوم » نیوز » اسپورٹس

سرفراز احمد نے کہا، اللہ نے چاہا تو ورلڈ کپ میں ضرور کپتان ہوں گا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آئندہ عالمی کپ تک اپنی قومی ٹیم کا کپتان برقرار رہنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کے پیچھے بولنا عادت ہے جو تبدیل نہیں کرسکتا

  • UNI
  • Last Updated: Feb 04, 2019 09:55 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سرفراز احمد نے کہا، اللہ نے چاہا تو ورلڈ کپ میں ضرور کپتان ہوں گا
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد: فائل فوٹو

 پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آئندہ عالمی کپ تک اپنی قومی ٹیم کا کپتان برقرار رہنے کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کے پیچھے بولنا عادت ہے جو تبدیل نہیں کرسکتا ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا اللہ نے چاہا تو ورلڈ کپ میں ضرور کپتان ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وکٹ کے پیچھے بولنا عادت ہے اور عادت تبدیل نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کا کپتان کوئی بھی ہو، پاکستان کے لیے کھیلتے رہیں گے، ٹیم کو سپورٹ کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔


انہوں نے کہا کہ میرے صرف ایک لفظ کو لے کر مسئلہ بنایا گیا میں نے فلیکوایو کو سمجھایا کہ کچھ غلط  نہیں کہا اور اس سے معذرت بھی کی۔ انہوں نے اپنے معاملے میں سپورٹ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محنت کررہا ہوں، موقع ملا تو بہتر کارکردگی دکھاؤں گا اور کوشش کروں گا کہ جو غلطیاں ہوئیں وہ آئندہ نہ ہوں۔


اس دوران پاکستانی کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ میں کپتان برقرار رکھنے کا اشارہ دے دیا ۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کے حوالے سے مثبت فیصلہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ میں بھی ان کو کپتانی دینے کا اشارہ دے دیا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے سرفراز احمد کو کہا ہے کہ وہ اپنے تنازعے پر بات کرنے کے لیے میڈیا کا سہارا لیں ۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پابندی پر پھر دی صفائی ، شعیب ملک کی قیادت کو لے کر دیا یہ بڑا بیان


واضح رہے کہ وسیم اکرم سمیت متعدد سینئرسابق کرکٹرز سرفراز احمد کی کپتانی کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ورلڈ کپ تک سرفراز احمد ہی کو ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے۔

First published: Feb 04, 2019 09:55 AM IST