پاکستان کا تاریخی کارنامہ، ونڈے انٹرنیشنل میں ایسا کرنے والی بنی تیسری ٹیم
پاکستان کا تاریخی کارنامہ، ونڈے انٹرنیشنل میں ایسا کرنے والی بنی تیسری ٹیم
پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل کے 113 اور ول ینگ کی 86 رنز کی اننگز کی بنیاد پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔
پاکستان اور نیویز لینڈ کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جمعرات کو پانچ ونڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں پاکستان نے پانچ وکٹون سے جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان نے ایک تاریخی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
دراصل، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ونڈے میں 5 وکٹوں سے جیت درج کرتے ہی پاکستان 500 بین الاقوامی ونڈے مقابلوں میں جیت درج کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ پاکستان ہندوستان اور آسٹریلیا کے بعد 500 ونڈے میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بنی ہے۔ پاکستان نے اپنا پہلا میچ 1973 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 92 ون ڈے، ہندوستان کے خلاف 73، ویسٹ انڈیز کے خلاف 63، نیوزی لینڈ کے خلاف 57، زمبابوے کے خلاف 54، آسٹریلیا کے خلاف 34 اور انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف 32-32 میچ جیتے ہیں۔
پاکستان کی 500ویں جیت 949ویں ون ڈے میں ملی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیائی ٹیم نے 978 ون ڈے کھیلے ہیں جس میں اس نے 594 میچ جیتے ہیں جبکہ ہندوستان نے 1029 ون ڈے میں سے 539 میچ جیتے ہیں۔
بات اگر پاکستان اور نیوزی کے درمیان ہوئے مقابلے کی کریں تو پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل کے 113 اور ول ینگ کی 86 رنز کی اننگز کی بنیاد پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں پاکستان نے فخر زمان کی 117 رنز کی اننگز کی بنیاد پر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔