உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup Final: پاکستان اور سری لنکا میں فائنل شو، ایشیا کپ کا بادشاہ کون؟ فیصلہ آج

    Asia Cup Final: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ایشیا کپ کا فائنل ہوگا۔

    Asia Cup Final: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ایشیا کپ کا فائنل ہوگا۔

    Asia Cup Final SL vs PAK: بابر اعظم کی کپتانی والی پاکستانی ٹیم اور داسن شناکا کی قیادت والی سری لنکائی ٹیم ایشیا کپ فائنل میں مدمقابل ہو رہی ہیں۔ اعدادوشمار میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، لیکن موجودہ ٹورنا منٹ میں سری لنکا نے ‘انڈرڈاگ‘ رہتے ہوئے جس طرح سے ابھی تک کارکردگی پیش کی ہے، اسے ہلکے میں نہیں لیا جاسکتا۔ سری لنکا کی ٹیم سپرفور میں پاکستان کو شکست دے چکی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان اور سری لنکا (Pakistan vs Sri Lanka) کی کرکٹ ٹیمیں آج یعنی اتوار (11 ستمبر) کو ایشیا کپ فائنل (Asia Cup Final) میں آمنے سامنے ہیں۔ یہ مقابلہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کو شکست دینے کے لئے تیاری کرلی ہے۔ سری لنکا کو 8 سال سے جبکہ پاکستان کو 10 سال سے ایشیا کا ‘بادشاہ‘ بننے کا انتظار ہے۔ موجودہ ٹورنا منٹ میں دونوں ٹیمیں گزشتہ تین دنوں میں دوسری بار مدمقابل ہو رہی ہیں۔ سپرفور راونڈ میں سری لنکا کو پاکستان کو پٹخنی دی تھی۔ ایسے میں داسن شناکا کی کپتانی والی سری لنکائی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

      آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں بھلے، سری لنکا کی ٹیم آٹھویں نمبر پر قابض ہے، لیکن دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم پاکستان اسے ہلکے میں لینے کی بھول قطعی نہیں کرے گی۔ اعدادوشمار کی بات کریں تو اس سال یعنی 2022 میں سری لنکائی ٹیم نے ابھی تک 16 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے ہیں، جس میں اسے چھ میں جیت ملی ہے جبکہ 9 میچ اسے گنوانے پڑے ہیں۔ ایک مقابلہ ٹائی رہا ہے۔ اس ایشیا کپ کی ٹیم ‘انڈر ڈاگ‘ کے طور پر اتری تھی۔ کرکٹ مداح ہندوستان بنام پاکستان کے درمیان فائنل کی امید کر رہے تھے، لیکن سری لنکا نے غضب کی کارکردگی پیش کر سب کو حیران کردیا۔

      دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم پاکستان آٹھویں نمبر کی ٹیم سری لنکا کو ہلکے میں لینے کی بھول قطعی نہیں کرے گی۔
      دنیا کی دوسرے نمبر کی ٹیم پاکستان آٹھویں نمبر کی ٹیم سری لنکا کو ہلکے میں لینے کی بھول قطعی نہیں کرے گی۔


      اعدادوشمار میں پاکستان کا پلڑا بھاری

      پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں ابھی تک 22 بار آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ اس دوران پاکستان نے 13 مقابلے جیتے ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم 9 میچ جیت پائی ہے۔ ایشیا کپ 2022 میں سری لنکا کی ٹیم صرف ایک مقابلہ ابھی تک ہاری ہے۔ اس نے مسلسل چار مقابلے جیتے ہیں۔ سری لنکا کے پاس سلامی بلے باز کے طور پر پتھم نسنکا اور کسل مینڈس ہیں۔ وہیں تیز گیند بازی میں دلشان مدوشنکا اور چمیرا کرونا رتنے ہیں۔ اسپن گیند بازی میں وانندو ہسرنگا اور مہیش تیکشنا کی گیندوں کو کھیلنا پاکستانی بلے بازوں کے لئے آسان نہیں ہوگا۔

      بابر اعظم کا خراب فارم تشویش کا سبب

      دوسری طرف پاکستان کے لئے کپتان بابر اعظم کا خراب فارم تشویش کا موضوع ہے۔ بابر اعظم کا موجودہ ایشیا کپ میں سب سے زیادہ اسکور 30 رن رہا ہے۔ وہ امید کے مطابق ابھی تک کارکردگی نہیں پیش کر پارہے ہیں۔ پاکستان کو وکٹ کیپر سلامی بلے باز محمد رضوان سے امیدیں ہوں گی، جو مسلسل رن بنا رہے ہیں۔ تیز گیند بازی میں نسیم شاہ اور حارث روف جیسے گیند باز ہیں۔ وہیں اسپن ڈپارٹمنٹ میں شاداب خان اچھی لے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ محمد نواز بھی اپنی اسپن گیند بازی سے چھاپ چھوڑنے میں کامیاب رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: