ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی پی ایل کو لےکرپاکستان کرکٹ بورڈ میں مچی کھلبلی، پی سی بی کےسی ای اوکو دینا پڑا یہ بیان

کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب انڈین پریمیئر لیگ (Indian Premier League) کو غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کو لے کر پی سی بی نے بڑا بیان دیا ہے۔

  • Share this:
آئی پی ایل کو لےکرپاکستان کرکٹ بورڈ میں مچی کھلبلی، پی سی بی کےسی ای اوکو دینا پڑا یہ بیان
انگلینڈ دورے کے لئے عجلت میں فیصلہ نہیں لے گا پاکستان۔

کراچی: انڈین پریمیئرلیگ (آی پی ایل) (Indian Premier League) کے13 ویں سیزن کو کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب غیر معینہ مدت کےلئےملتوی کردیا گیا ہے۔ اس لیگ کی شروعات اس سال 29 مارچ سے ہونی تھی، لیکن ہندوستان میں لاک ڈاون کی مدت تین مئی تک بڑھائے جانےکے بعد بی سی سی آئی نے اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا۔ بی سی سی آئی اب آئی پی ایل کےلئےکئی ونڈو پر غوروخوض کررہا ہے، لیکن جب تک کورونا وائرس قابو میں نہیں آتا ہے تب تک کسی بھی متبادل پر آگے نہیں بڑھا جاسکتا ہے۔ حالانکہ آئی پی ایل کو لےکر پاکستان کرکٹ (Pakistan Cricket) میں بھی کھلبلی مچ گئی ہے اور اس کی وجہ ایشیا کپ (Asia Cup) کا پروگرام ہے۔


دراصل بی سی سی آئی (BCCI) ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ (Asia Cup) کے پروگرام کو بدل کر اس دوران آئی پی ایل (IPL) کا انعقاد کرنے پر غوروخوض کررہا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ بی سی سی آئی کے اس ممکنہ قدم کو لےکر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جان آفت میں آگئی ہے۔


ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا ایشیا کپ


پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) کے سی ای او وسیم خان (Wasim Khan) نےکہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (Indian Premier League) کرانےکےلئے ایشیا کپ کے پروگرام میں کسی طرح کی تبدیلی پر پی سی بی اعتراض ظاہر کرے گا۔ وسیم خان نےکہا کہ انہیں امید ہےکہ کورونا وائرس مہاماری پر قابو ہونے کی پوزیشن میں ایشیا کپ (Asia Cup) ٹی -20 ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ستمبر میں ہی ہوگا، جیسا کہ سابقہ متعینہ پروگرام کےتحت کیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب انڈین پریمیئر لیگ کے سبب آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے سبب انڈین پریمیئر لیگ کے سبب آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔


ہم نہیں کریں گے ایشیا کپ کے پروگرام میں تبدیلی کی حمایت

وسیم خان نےجی ٹی وی نیوز چینل پرکہا، ’ہمارا رخ اس معاملے میں بالکل واضح ہے۔ ایشیا کپ ستمبر میں ہونا ہے اور صرف صحت سے متعلق مسئلےکے سبب ہی اس میں کوئی تبدیلی ہوسکتی ہے۔ آئی پی ایل کےلئے اس کے پروگرام میں تبدیلی کی گئی تو وہ ہمیں منظور نہیں ہوگا۔ میں نے سنا ہےکہ ایشیا کپ نومبر -دسمبر میں کرانے پر بات ہورہی ہے، جو ہمارے لئے ممکن نہیں ہے۔ اگر آپ ایشیا کپ میں تبدیلی کرتے ہیں تو یہ ایک رکن ملک کے لئے راستہ بنانے کی قواعد ہے جو کہ درست نہیں ہے اور ہم اس کی حمایت نہیں کریں گے۔

آئی سی سی کے ساتھ میٹنگ میں نہیں اٹھا آئی پی ایل کا مسئلہ

پی سی بی کے سی او وسیم خان (Wasim Khan) نےکہا کہ زمبابوے کی ٹیم اس وقت پاکستان دورے پر ہوگی اور پھر پاکستان کو نیوزی لینڈ جانا ہے۔ کورونا جیسی خطرناک وبا کے سبب آئی پی ایل غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے، لیکن ایسی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سال کے آخر میں حالات سدھرنے پر اس کا انعقاد ہوسکتا ہے۔ وسیم خان نےکہا کہ جمعرات کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو کی کانفرنس کال پر ہوئی میٹنگ میں بی سی سی آئی نمائندہ نے آئی پی ایل ونڈو کا مسئلہ نہیں اٹھایا ہے۔
First published: Apr 24, 2020 05:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading