ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی کی سب سے طاقتورکمیٹی کے'بادشاہ' بنے پی سی بی چیئرمین احسان مانی

احسان مانی کو آئی سی سی کے طاقتورخزانہ اورکاروباری معاملوں کی کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔

  • Share this:
آئی سی سی کی سب سے طاقتورکمیٹی کے'بادشاہ' بنے پی سی بی چیئرمین احسان مانی
احسان مانی ۔ تصویر: پی سی بی ٹوئٹرہینڈل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کو آئی سی سی کے معاشی اورکاروباری معاملات کی طاقتورکمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتےبین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ اجلاس کے دوران یہ تقرری کی گئی۔ یہ کمیٹی آئی سی سی کی سب سے طاقتورکمیٹی میں سے ایک ہے۔ اس کا کام آئی سی سی کے مقابلوں کے لئے بجٹ اوراراکین ممالک کورقم تقسیم کرنا ہوتا ہے۔


پی سی بی نے ساتھ ہی اعلان کیا کہ پی سی بی کےایک دیگرافسرسلمان نصیرکوآئی سی سی کے 'سیف گارڈنگ پینل' میں شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی نےکہا کہ دونوں تقرریاں آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہرنےکی ہیں۔


معاشی اورکاروباری معاملات کی کمیٹی سبھی مالی اورتجارتی امورمیں آئی سی سی کی مدد کرتی ہے۔ کمیٹی کے دیگررکن اندرا نونی، امیتابھ چودھری، کرس نینجانی، عمران خواجہ، ارل ایڈنگس اورکولن گرووس ہیں۔ منوہر اورآئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوافسرمنوساہنی پدین ارکان کے طورپرکمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ آئی سی سی کے سابق چیئرمین احسان مانی کوآئی سی سی کی آڈٹ کمیٹی میں بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے صدرہندوستان کے یوراج نارائن ہوں گے۔

First published: Jul 24, 2019 05:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading