لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی (Ehsan Mani) نےکہا ہے کہ مصباح الحق (Misbah-ul-Haq) ہی فی الحال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بنے رہیں گے۔ اس سے پہلے پاکستانی میڈیا میں اس بات کو لے کر قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ شاید چیف سلیکٹرکی ذمہ داری سابق تیز گیند باز شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کو دی جاسکتی ہے۔ شعیب اختر نے بھی اس نئی ذمہ داری سے متعلق خواہش کا اظہار کیا تھا، لیکن اتوارکو پی سی بی کے چیئرمین نے مصباح الحق پر اعتماد ظاہر کرکے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا۔
شعیب اختر کو نہیں دیا ہے آفرایسی خبریں تھیں کہ گزشتہ ہفتے شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی، لیکن پاکستانی اختار ’دی نیوز’ نے جب پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے ان قیاس آرائیوں کو از سر نو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا، ’یہ صرف افواہیں ہیں اور ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس وقت سلیکشن کمیٹی میں کوئی تبدیلی کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم ایسا کیسے کرسکتے ہیں؟ ہم نے ابھی پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ سبھی اہم عہدوں سے متعلق ایک متعینہ وقت کے مکمل ہونے پر ریویو کیا جائے گا اور پھر ان عہدوں کے لئے فیصلہ لیا جائے گا۔ اس لئے کمیٹی میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کرنے کی فی الحال کوئی وجہ نہیں ہے’۔

شعیب اختر نے جمعرات کو یوٹیوب شو ’کرکٹ بز’ پرکہا تھا کہ انہیں ایسا آفر ملتا ہے تو وہ انکار نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے شعیب اختر نے جمعرات کو یوٹیوب شو ’کرکٹ بز’ پرکہا تھا کہ انہیں ایسا آفر ملتا ہے تو وہ انکار نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا ’میری بورڈ سے کچھ لوگوں سے چرچا ہوئی تھی اور میں پاکستان کرکٹ میں اہم رول نبھانے میں دلچسپی رکھتا ہوں، لیکن ابھی تک کچھ فیصلہ نہیں ہوا ہے’۔ شعیب اختر نےکہا کہ میں بہت ہی آرام دہ زندگی جیتا ہوں۔ میں نے اپنی شرطوں پر کرکٹ کھیلا، لیکن اب زندگی میں ٹھہراو آگیا ہے۔ میں اس آرام کو چھوڑنے کو تیار ہوں اور پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کے مشورے سے ڈرتا ہوں۔ اگر موقع ملتا ہے تو میں وقت دوں گا۔ حالانکہ شعیب اختر نے پی سی بی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ کی اطلاع دینے سے انکار کردیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔