گزشتہ دنوں راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ اس وکٹ پر دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے آسانی سے رن بنائے ت ھے۔ اس وجہ سے پچ کو لے کر کافی ہنگامہ کھڑا ہوا تھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے راولپنڈی کی وکٹ کو ڈیمیریٹ پوائنٹس دیا تھا۔ آئی سی سی کے ڈیمیریٹ پوائنٹس دینے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔ بہرحال، اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے راحت بھری خبر ہے۔ دراصل، آئی سی سی نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ یعنی، آئی سی سی نے اپنے فیصلے میں راولپنڈی کی وکٹ کو اوسط سے نیچے کا بتایا تھا، لیکن اب فیصلہ بدل دیا ہے۔
آئی سی سی نے واپس لیا فیصلہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دسمبر میں یہ ٹسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ کافی فلیٹ پچ تھی۔ اس پچ پر گیندبازوں کے لیے بالکل مدد نہیں تھی۔ بہرحال، اس میچ کے بعد آئی سی سی نے پچ کو اوسط سے نیچے قرار دیا ۔
اگر آئی سی سی فیصلہ واپس نہیں لیتی تو کیا ہوتا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔ جس کے بعد آئی سی سی نے فیصلہ بدل دیا ہے۔ دراصل، اگر آئی سی سی اپنے فیصلے پر قائم رہتی اور فیصلہ نہیں بدلتی تو پھر اس میدان پر میچ نہیں ہوتا۔ آئی سی سی اس میدان کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے مناسب نہیں مانتی۔ حالانکہ طئے یہ تب ہوتا جب آئی سی سی دوبارہ راولپنڈی وکٹ کو ڈیمیریٹ پوائنٹس دیتا۔
بتادیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی۔ اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے جم کر رن بنائے تھے۔ حالانکہ پاکستان ٹیم کو سیریز میں 0-3 سے کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔