ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے کھلاڑیوں نے نہیں کی اسپاٹ فکسنگ: پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ

الجزیرہ نے اسپاٹ فکسنگ پرایک ڈاکیومنٹری نشرکی تھی، جس میں آسٹریلیا اورانگلینڈ کے کھلاڑیوں پربھی الزام لگائے گئے۔

  • Share this:
پاکستان کے کھلاڑیوں نے نہیں کی اسپاٹ فکسنگ: پاکستان کرکٹ بورڈ کا دعویٰ
پاکستان کرکٹ کے کھلاڑی: فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں جاری ڈاکیومنٹری میں اپنی ٹیم پرلگائے گئے اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی چینلوں کی طرف سے فوٹیج دیئے جانے کے بعد ہی معاملے کی جانچ ہوسکتی ہے۔ الجزیرہ کی نئی ڈاکیومنٹری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے 4 ین الاقوامی میچ فکس تھے۔


پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی اوراس کی اپنی بدعنوانی مخالف یونٹ الزامات کی جانچ کررہی ہے۔ پی سی نے بیان میں کہا "ڈاکیومنٹری چلانے والے چینل نے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے ہیں، لہٰذا یہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں"۔


آپ کو بتادیں کہ ڈاکیومنٹری میں پاکستان کے کرکٹرعمراکمل کے "ڈی کمپنی" کے ایک رکن سے دبئی میں انگلینڈ سے میچ سے ٹھیک قبل ایک ہوٹل میں ملنے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ اس میں اکمل "ڈی کمپنی" کے معاون اورایک دیگرکےساتھ  تصویریں کھنچواتے اورایک بیگ میں کچھ دیکھتے نظرآتے ہیں۔


PCB

اکمل نے جون 2018 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی اینٹی کرپشن یونٹ کو ایک فکسرکے ذریعہ رابطہ کئے جانے کی اطلاع دی تھی۔ اس میں انہوں نے ہانگ کانگ سیکسز ٹورنامنٹ، جنوبی افریقہ سے سیریز اور 2015 کے عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے فکسرکے رابطہ کرنے کی شکایت کی تھی۔

اتوارکو شائع ہوئی ڈاکیومنٹری میں آئی سی سی کے رڈار پرچل رہے مبینہ میچ فکسرانل منور نے دعویٰ کیا ہے کہ 2011 سے 2012 کے دوران 6 ٹسٹ، 6 ونڈے اورتین عالمی کپ ٹی -20 میچوں میں فکسنگ ہوئی۔ اس کے مطابق 7 میچوں میں انگلینڈ، پانچ میں آسٹریلیا، تین میں پاکستان اورایک میں کسی دوسرے ملک کے کرکٹرنے فکسنگ کی۔ الجزیرہ چینل کے دعووں کوآسٹریلیا اورانگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹیم انڈیا کا یہ میچ تھا فکس، ان کھلاڑیوں نے کی اسپاٹ فکسنگ

یہ بھی پڑھیں:   آئی سی سی کی نئی ٹسٹ رینکنگ: ہندوستان کی پہلی پوزیشن برقرار، پاکستان کےمحمدعباس نے کردیا زبردست کمال

یہ بھی پڑھیں:   سرفرازاحمد نے کیا انکشاف، "یہ آسٹریلیائی پوری سیریزمیں پاکستانی کھلاڑیوں کوالجھاتے رہے"۔

یہ بھی پڑھیں:    ٹی -20 سیریز میں اگرآسٹریلیا نے پاکستان کو ہرایا تو ٹیم انڈیا کو ہوگا بڑا نقصان
First published: Oct 23, 2018 05:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading