உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کا وہ کرکٹر جس کے کھیلنے پر پی سی بی نے لگادی پابندی، کیوں کرنا پڑا اتنا سخت فیصلہ؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آصف آفریدی کے کرکٹ کھیلنے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آصف آفریدی کے کرکٹ کھیلنے پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔

    PCB suspends Cricketer: پاکستان کرکٹ میں بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پی سی بی نے اس الزامات میں آصف آفریدی کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔ پی سی بی نے یہ کارروائی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کی گئی ہے۔ جانچ جاری رہنے تک آفریدی کسی بھی طرح کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ ہیں لے پائیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کرکٹ میں بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے کھلاڑی آصف آفریدی کو غیر مستقل طور پر معطل کردیا ہے۔ ان کے کرکٹ کھیلنے پر فوری پابندی لگا دی گئی ہے۔ پی سی بی نے آصف آفریدی کے خلاف یہ کارروائی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت کی گئی ہے۔ آصف آفریدی (Asif Afridi) خیبر پختونخوا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں۔

      آصف آفریدی (Asif Afridi) نے اس سال پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکاردگی پیش کی تھی۔ انہوں نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانس کے لئے 5 میچ میں 6.52 کی اکنامی ریٹ سے 8 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اسی کارکردگی کی بدولت انہیں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے بھی ٹیم میں جگہ ملی تھی، لیکن اب یہ کھلاڑی دوسری طرح کے تنازعہ میں پھنس گیا ہے۔ پی سی بی نے الزامات عوامی نہیں کئے ہیں۔

      آصف آفریدی حال ہی میں نیشنل ٹی20 کپ میں کھیلے تھے، لیکن اب معطلی کے سبب وہ کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔
      آصف آفریدی حال ہی میں نیشنل ٹی20 کپ میں کھیلے تھے، لیکن اب معطلی کے سبب وہ کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔


      آصف آفریدی حال ہی میں نیشنل ٹی20 کپ میں کھیلے تھے، لیکن اب معطلی کے سبب وہ کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ پی سی بی نے کہا، ‘آصف آفریدی کو کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت دو الگ الگ معاملات میں نوٹس جاری کی گئی ہے۔ انہیں الزامات کا جواب دینے کے لئے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے۔ جانچ جاری رہنے تک وہ کسی بھی طرح کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے‘۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ جانچ جاری رہنے تک اس معاملے پر آگئے کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کے لئے بری خبر: آفریدی کو Pakistan Cricket Board نے کیا معطل، کرکٹ کھیلنے پر فوری پابندی عائد
       یہ بھی پڑھیں۔



      آصف آفریدی بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں

      واضح رہے کہ آصف آفریدی کو اس سال مارچ میں پاکستان دورے پر آئی آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ حالانکہ، آصف کو کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ 35 سال کے آصف 13 سال کے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 35 فرسٹ کلاس میچ میں 1303 رن بنانے کے ساتھ 118 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ دو بار 10 اور 7 بار پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 65 ٹی20 میں 63 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں، ایک نصف سنچری کے ساتھ 440 رن بنائے ہیں۔



      پی ایس ایل میں اچھی گیند بازی کی تھی

      آصف آفریدی نے اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانس کے لئے پانچ میچوں میں 6.52 کی اکنامی ریٹ سے 8 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اسی کارکردگی کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: