உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup:وزیراعظم مودی نے پاکستان کے خلاف جیت پر ٹیم انڈیا کو دی مبارکباد، کہا-کھلاڑیوں نے شاندار صلاحیت اور ہمت دکھائی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    Asia Cup: ہندوستان کے جیتنے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادیوں کا سیلاب آگیا۔ وہیں پی ایم مودی نے پاکستان کو ہرانے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Punjab | Hyderabad
    • Share this:
      Asia Cup:ایشیا کپ 2022 میں اپنے پہلے مقابلے میں ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا ہے۔ ہندوستان کے جیتنے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر مبارکبادیوں کا سیلاب آگیا۔ وہیں پی ایم مودی نے پاکستان کو ہرانے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی ہے۔

      وزیراعظم مودی نے ٹوئٹ کیا کہ ٹیم انڈیا نے آج کے ایشیا کپ 2022 میچ میں شاندار آل راونڈ مظاہرہ کیا۔ ٹیم نے شاندار صلاحیت اور ہمت کا ثبوت دیا۔ جیت پر انہیں مبارکباد۔


      امیت شاہ نے کہا-ٹیم انڈیا کی شاندار شروعات
      ٹیم انڈیا کی جیت پر وزیرداخلہ امیت شاہ نے بھی ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا کی شاندار شروعات۔ یہ ایک دلچسپ میچ تھا۔ اس شاندار جیت کے لئے پوری ٹیم کو مبارکباد۔


      راہل گاندھی نے کہا-کیا دلچسپ میچ ہے
      راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا، کیا پرتجسس میچ ہے! اچھا کھیلا، ٹیم انڈیا کھیلوں کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ ملک کو کیسے راغب اور متحد کرتا ہے۔ بہت خوشی اور فخر ہے۔


      ٹیم انڈیا نے لیا بدلہ
      ٹیم انڈیا نے ایشیا کپ میں لگاتار چوتھی بار پاکستان کو ہرایا ہے۔ اس سے پہلے 2016 میں ہندوستان نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے ہرایا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      IND vs PAK: ہندوستان نے پاکستان سے لیا بدلہ، 10 مہینے بعد اسی میدان پر چھکے سے جیتا میچ

      یہ بھی پڑھیں:
      Asia Cup 2022: روہت شرما بنائیں گے خطاب کا بڑا ریکارڈ، دھونی سمیت 5 ہندوستان کپتان جیت چکے

      اس کے بعد 2018 ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا نے پہلے میچ میں 8 وکٹ اور دوسرے میچ میں نو وکٹوں سے ہرایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے 2021 کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: