உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹوکیو اولمپک میں ہندستان کو پہلا تمغہ دلانے والی ویٹ لفٹر میرا بائی چانو کو پی ایم مودی کی مبارکباد

    Youtube Video

    ٹوکیواولمپک میں چاندی کے تمغے سے ہندوستان کا کھاتہ کھولنے پر ویٹ لفٹر میرابائی چانو کی عمدہ کارکردگی کاجشن پورے منی پور کے لوگوں نے منایا۔

    • Share this:
      منی پور کی میرا بائی نے مزید کہا کہ ان کا ہدف ٹوکیو کھیلوں میں میڈل جیتا تھا اور اس لئے انہوں نے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کافی محنت کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس کیلئے کافی محنت کی ، بہت کچھ قربان بھی کیا ، ٹوکیو اولمپک میں میڈل جیتا ہی میرا ہدف تھا ، یہ میرے خواب کے سچ ہونے جیسا ہے ۔ میرا بائی کو میڈل جیتنے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، وزیر اعظم مودی سمیت سرکردہ شخصیات نے مبارکباد دی ہے ۔ نریندر مودی نے میرا بائی کو مبارکباد پیش کی۔

      ٹوکیواولمپک میں چاندی کے تمغے سے ہندوستان کا کھاتہ کھولنے پر ویٹ لفٹر میرابائی چانو کی عمدہ کارکردگی کاجشن پورے منی پور کے لوگوں نے منایا۔ سابق عالمی چیمپئن ویٹ لفٹر میرابائی چانو نے تاریخی مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں ہفتہ کو چاندی کاتمغہ جیت کر ہندوستان کو ٹوکیواولمپک کاپہلا میڈل دلادیا۔

      ملک کے کروڑوں کھیل مداحوں کے چہرے پر خوشی لانے والی ویٹ لفٹر میرا بائی چانو نے ٹوکیو اولمپک میں سلور میڈل جیتنے کے بعد کہا کہ وہ اس خوشی کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہیں ۔ ویٹ لفٹنگ میں اولمپک میڈل کا ہندوستان کو دو دہائیوں سے انتظار تھا جو ہفتہ کو میرا بائی نے اس وقت ختم کردیا جب 49 کلو گرام کے زمرہ میں انہوں نے سلور میڈل جیتا ۔ میرا بائی چانو ویٹ لفٹنگ میں اولمپک میڈل جیتنے والی کرنم ملیشوری کے بعد ملک کی دوسری خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں ۔

      واضح رہے کہ میرا بائی چانو نے ٹوکیو اولمپک میں تمغہ جیتنے کا وعدہ کیا تھا۔ میرا بائی چانو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ریو اولمپک میں ان کی خراب کارکردگی وہ بھول چکی ہیں۔ میرا بائی نے بتایا تھا کہ وہ اسٹیڈیم سے اپنے کمرے تک روتے ہوئے گئی تھیں، لیکن ٹوکیو اولمپک کے لئے میرا بائی نے جم کر محنت کی اور اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: