اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ’من کی بات‘ میں وزیر اعظم مودی نے متالی راج کی حصولیابی پر دی مبارکباد، کرکٹر نے کہا- شکریہ

    وزیر اعظم مودی نے متالی راج کی حصولیابی پر دی مبارکباد، کرکٹر نے کہا- شکریہ

    وزیر اعظم مودی نے متالی راج کی حصولیابی پر دی مبارکباد، کرکٹر نے کہا- شکریہ

    وزیراعظم نریندر مودی نے کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کرنے والی کرکٹرمتالی راج کو مبارکباد دیتے ہوئےکہا کہ انہوں نے لاکھوں لوگوں کو تحریک دی ہے۔ وزیر اعظم مودی اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 75 ویں ایڈیشن میں اندور کے سومیا کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ کرکٹ میچ میں 10 ہزار رن بنانے والی میتالی راج واحد خاتون کھلاڑی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کرکٹ کی دنیا میں تاریخ رقم کرنے والی کرکٹر متالی راج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لاکھوں لوگوں کو تحریک دی ہے۔  وزیر اعظم  مودی اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 75 ویں ایڈیشن میں اندور کے سومیا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچ میں 10  ہزار رن بنانے والی میتالی راج واحد خاتون کھلاڑی ہیں۔
      انہوں نے کہا ’’ہندوستان کی کرکٹر میتھالی راج جی کا نیا ریکارڈ ، میتھالی جی حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں دس ہزار رن بنانے والی پہلی ہندوستانی خاتون کرکٹر بن گیں ہیں۔ ان کی اس حصولیابی پر بہت بہت مبارکباد ۔ بین الاقوامی ون ڈے کرکٹ میچ میں سات ہزار رن بنانے والی بھی وہ واحد بین الاقوامی خاتون کھلاڑی ہیں۔ خواتین کرکٹ کے شعبے میں ان کا اہم تعاون ہے‘‘۔



      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دو دہائیوں سے زیادہ وقت میں میتھالی راج جی نے ہزاروں اور لاکھوں کو متاثر کیا ہے ۔ ان کی سخت محنت اور کامیابی کی کہانی نہ صرف خواتین کرکٹروں بلکہ مرد کرکٹروں کے لئے بھی ایک تحریک ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسی مارچ کے مہینے میں، جب ہم یوم خواتین منا رہے تھے، تب کئی خواتین کھلاڑیوں نے تمغے اور ریکارڈ اپنے نام کئے ہیں۔ دہلی میں منعقدہ شوٹنگ میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ میں ہندوستان سرفہرست رہا ۔طلائی تمغوں کی تعداد کے معاملے میں ہندوستان نے کامیابی حاصل کی۔ یہ ہندوستان کی خواتین اور مرد نشانے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے۔

      انہوں نے کہا ’’ پی وی سندھو جی نے بی ڈبلیو ایف سوئس اوپن سپر 300 ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ آج تعلیم سے لے کر کاروبار تک ، مسلح افواج سے لے کر سائنس اور ٹکنالوجی تک ، ہر جگہ ملک کی بیٹیاں اپنی الگ پہچان بنا رہی ہیں ۔ مجھے خاص خوشی اس بات سے ہے کہ بیٹیاں کھیلوں میں اپنا ایک نیا مقام بنا رہی ہیں‘‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: