ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کیا طنز، لکھا 152/0 بنام 170/0
ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کیا طنز
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں ہندوستان کی انہی دونوں ہار کا اشاروں میں ذکر کیا ہے۔ اس کے ذریعے انہوں نے گزشتہ سال پاکستان سے ملی ہار اور اس سال انگلینڈ سے ملی ہار پر اشاروں میں طنز کیا ہے۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے 10 وکٹوں سے ہارنے کے بعد ہندوستان کی ورلڈ کپ جیتنے کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔ 169 رنوں کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کے اوپنرس ایلکس ہیلس اور جوس بٹلر نے چار اوور باقی رہتے ہوئے 170 رن بنا کر ہدف حاصل کرلیا۔ اب فائنل میں انگلینڈ کا سامنا اتوار کو پاکستان سے ہوگا۔ وہیں ہندوستان کی ہار پر پاکستان کے وزیراعظم شبہباز شریف نے ٹیم انڈیا پر طنز کیا ہے۔
شہباز شریف نے گزشتہ سال ہوئے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف پاکستان کی 10 وکٹوں سے جیت کا ذکر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اس اتوار یہ ہے: 152/0 بنام 170/0۔۔۔ بتادیں کہ گزشتہ سال ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شرمناک ہار کے بعد کافی فضیحت ہوئی تھی۔ ٹاس ہا کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے سات وکٹ کے نقصان پر 151 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان نے 13 گیند باقی رہتے ہی یہ میچ اپنے نام کرلیا تھا۔ 29 سال کی ورلڈ کپ تاریخ میں پاکستان نے پہلی مرتبہ ہندوستان کو شرمناک طریقے سے ہرایا تھا۔
حالانکہ، اس سال ٹی20 ورلڈ کپ میں ہندوستان سے پاکستان کراری ہار جھیل چکا ہے۔ دونوں ملکوں کے شائقین کو اپنے روایتی حریف کے ساتھ فائنل میں ایک اور مقابلے کا بے صبری سے انتطار تھا لیکن انگلینڈ نے ہندوستان کا جیت کا قافلہ روک دیا۔ اس سے پہلے ہندوستان نے 2007 میں پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا ، اس وقت مہندر سنگھ دھونی ٹیم کے کپتان تھے۔
بہرحال، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں ہندوستان کی انہی دونوں ہار کا اشاروں میں ذکر کیا ہے۔ اس کے ذریعے انہوں نے گزشتہ سال پاکستان سے ملی ہار اور اس سال انگلینڈ سے ملی ہار پر اشاروں میں طنز کیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔