کوروناوائرس(Coronavirus) کے چلتے لاک ڈاؤن میں زیادہ تر ہندستانی کرکٹرس سوشل میڈیا پر ایکٹو ہو گئے ہیں۔ شیکھر دھون(Shikhar Dhawan) بھی ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں۔ جہاں اس وقت کوئی کرکٹ نہیں کھیلا جارہا ہے تو شیکھر دھون اپنے شاندار ویڈیو بناکر فینس کو تفریح کرارہے ہیں۔ وہیں وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی ٹرول کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ حال ہی میں شریئس عیر نے (Shreyas Iyer) اپنی بہن کے ساتھ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا جس پر شیھر دھون نے انہیں ٹرول کردیا ہے۔
ہندستانی سلامی بلے باز شیکھر دھون (Shikhar Dhawan) کو شریئس عیر (Shreyas Iyer) کے چہرے پر کچھ عجیب سا لگا تو انہوں نے کمینٹ کیا کہ بھائی منھ پر پاؤڈر لگا رکھا ہے کیا؟۔ حالانکہ اس کے بعد عیر نے بھی انہیں شاندار جواب دیا۔ ریئس عیر نے کہا کہ وہ ان کے اگلے ویڈیو کیلئے پاؤڈر دے دیں گے۔
بتادیں کہ عیر آئی پی ایل فرینچائزی دہلی کے کپتان ہیں اور شیکھر دھون گزشتی سیزن میں ہی اس ٹیم سے جڑے تھے۔
Published by:sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔