نئی دہلی: ہماچل پردیش نے اسٹار کھلاڑیوں سے سجی تمل ناڈو کو شکست دے کر پہلی بار وجے ہزارے ٹرافی (Vijay hazare trophy 2021) کا خطاب جیتا۔ ہماچل پردیش کی اس جیت کے ہیرو پرشانت چوپڑا (Prashant Chopra) رہے، جنہوں نے اپنی طوفانی بلے بازی سے تمل ناڈو، سروسیز، اترپردیش، اوڈیشہ، آندھرا پردیش کے گیند بازوں کو جم کر دھویا۔ پرشانت چوپڑا نے سیمی فائنل میں 78 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں سات میچوں میں یہ ان کی پانچویں نصف سنچری تھی۔ اس سلامی بلے باز نے وجے ہزارے ٹرافی کے اس سیزن میں 57 رنوں کی اوسط سے 8 میچوں میں کل 456 رن بنائے تھے۔ سید مشتاق علی ٹرافی میں انہوں نے پانچ میچوں میں 148 رن بنائے تھے۔
ایک انٹرویو میں پرشانت چوپڑا نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہتے ہیں۔ سلامی بلے باز نے بتایا کہ انہیں ٹسٹ کرکٹ پسند ہے اور ان کے پسندیدہ کرکٹر سچن تندولکر (Sachin Tendulkar) ہیں اور وہ ماسٹر بلاسٹر کی وجہ سے ممبئی انڈینس کے لئے کھیلنا چاہیں گے۔
مہندر سنگھ دھونی اب تک کے بہترین کپتانپرشانت چوپڑا سے جب پوچھا گیا کہ وہ کس سیلبرٹی کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہیں گے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ودیا بالن (Vidya Balan) کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہیں گے۔ انہوں نے مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) کو بہترین کپتان بتایا۔ اگر وہ کرکٹر نہیں ہوتے تو کیا ہوتے؟
اس کا جواب دیتے ہوئے پرشانت چوپڑا نے بتایا کہ اگر بلا ان کے ہاتھ میں نہیں ہوتا تو وہ یا تو انجینئر ہوتے یا سنگر ہوتے۔ وجے ہزارے ٹرافی کے اس سیزن میں پرشانت چوپڑا کی کارکردگی کی بات کریں تو انہوں نے فائنل میں بھلے ہی 21رن بنائے ہو، مگر سروسیز کے خلاف سیمی فائنل میں 78 رن، اترپردیش کے خلاف 99 رن، اوڈیشہ کے خلاف 64 رن اور آندھرا پردیش کے خلاف 51 رن اور گجرات کے خلاف 73 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔