اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ودیا بالن کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہتا ہے دھماکہ خیز بلے بازی کرنے والا ہندستانی کھلاڑی

     جب پرشانت سے پوچھا گیا کہ وہ کس مشہور شخصیت کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ودیا بالن (Vidya Balan) کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. ہماچل پردیش نے اسٹار کھلاڑیوں سے سجی تمل ناڈو کو شکست دے کر پہلی بار وجے ہزارے ٹرافی 2021 جیتی۔ ہماچل کی اس جیت کے ہیرو پرشانت چوپڑا تھے جنہوں نے اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے تمل ناڈو، سروسز، اتر پردیش، اڈیشہ، آندھرا پردیش کے گیند بازوں کی خوب دھلائی کی۔ پرشانت نے سیمی فائنل میں 78 رنز کی اننگز کھیلی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں 7 میچوں میں ان کی 5 ویں نصف سنچری تھی۔ وجے ہزارے ٹرافی کے اس سیزن میں اس اوپنر نے 8 میچوں میں 57 کی اوسط سے 456 رنز بنائے۔ انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی میں 5 میچوں میں 148 رنز بنائے۔

      ایک انٹرویو میں پرشانت نے اپنے کریئر، ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہتے ہیں۔ اوپنر نے بتایا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں اور ان کے پسندیدہ کرکٹر سچن تیندولکر (Sachin Tendulkar) ہیں اور وہ ماسٹر بلاسٹر کی وجہ سے ممبئی انڈینز کے لیے کھیلنا پسند کریں گے۔

      ایم ایس دھونی اب تک کے بہترین کپتان
      جب پرشانت سے پوچھا گیا کہ وہ کس مشہور شخصیت کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا پسند کریں گے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ودیا بالن (Vidya Balan) کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر جانا چاہیں گے۔ وہیں انہوں نے ایم ایس دھونی (MS Dhoni) کو اب تک کا بہترین کپتان قرار دیا۔ وہ کرکٹر نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟

      اس کا جواب دیتے ہوئے پرشانت نے کہا کہ اگر بلہ ان کے ہاتھ میں نہ ہوتا تو وہ یا تو انجینئر ہوتے یا سنگر ہوتے۔ وجے ہزارے ٹرافی کے اس سیزن میں پرشانت کی کارکردگی کے بارے میں بات کریں تو انہوں نے فائنل میں بھلے ہی 21 رنز بنائے ہوں لیکن سیمی فائنل میں سروسز کے خلاف 78 رنز، اتر پردیش کے خلاف 99 رنز، اڈیشہ کے خلاف 64 رنز اور آندھرا پردیش کے خلاف 51 رنز اور گجرات کے خلاف 73 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: