உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    KKR v DC: وارنر اور شا کے بعد کلدیپ اور خلیل نے دکھائے دم، دہلی نے کولکاتا کو 44 رنوں سے ہرایا

    وارنر اور شا کے بعد کلدیپ اور خلیل نے دکھائے دم، دہلی نے کولکاتا کو 44 رنوں سے ہرایا

    وارنر اور شا کے بعد کلدیپ اور خلیل نے دکھائے دم، دہلی نے کولکاتا کو 44 رنوں سے ہرایا

    ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا کی دھماکہ دار بلے بازی کے بعد چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو اور خلیل احمد کی خطرناک گیند بازی کی بدولت دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے انیسویں لیگ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 44 رنوں سے شکست دی۔ دہلی نے موجودہ سیزن کے چار میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کی۔

    • Share this:
      ممبئی: ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا کی دھماکہ دار بلے بازی کے بعد چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو اور خلیل احمد کی خطرناک گیند بازی کی بدولت دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کے انیسویں لیگ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 44 رنوں سے شکست دی۔ دہلی نے موجودہ سیزن کے چار میچوں میں اپنی دوسری جیت درج کی۔ کولکاتا کی 5 میچوں میں یہ دوسری شکست ہے۔

      دہلی کی طرف سے رکھے گئے 216 رنوں کے ہادف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی ٹیم دو گیند باقی رہتے ہوئے 171 رن ہی بناسکی۔ کے کے آر کے لئے کپتان شرے یس ایئر (Shreyas Iyer) نے سب سے زیادہ 54 رن بنائے۔ دہلی کی طرف سے کلدیپ یادو نے اپنے چار اوور کے اسپیل میں 35 رن دے کر 4 وکٹ نکالے۔ وہیں خلیل احمد نے 3 وکٹ حاصل کئے۔ شاردل ٹھاکر کے کھاتے میں دو وکٹ گئے۔

      ہدف کا تعاقب کرنے اتری کولکاتا نائٹ رائیڈرس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ کل اسکور میں ابھی 21 رن ہی جڑے تھے کہ وینکٹیش ایئر کو خلیل احمد نے اکشر پٹیل کے ہاتھوں کیچ کراکر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو بڑا جھٹکا دیا۔ وینکٹیش 8 گیندوں پر 18 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد تجربہ کار اجنکیا رہانے کو خلیل احمد نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔ خلیل احمد نے اجنکیا رہانے کو شاردل ٹھاکر کے ہاتھوں لپکوا کر دہلی کو دوسری کامیابی دلائی۔ اجنکیا رہانے 14 گیندوں پر آٹھ رن بناکر پویلین لوٹے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      آئی پی ایل میں مسلسل کیوں ہار رہی ہے ممبئی انڈینس؟ سابق عظیم کرکٹر نے بتائی وجہ

      شرے یس ایئر کو چائنا مین گیندباز کلدیپ یادو نے پویلین بھیجا۔ کلدیپ یادو کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت نے شرے یس ایئر کو اسٹمپ آوٹ کیا۔ شرے یس ایئر نے اپنی اننگ میں 33 گیندوں پر پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ نتیش رانا کو 30 کے ذاتی اسکور پر للت یادو نے پرتھوی شا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ پیٹ کمنس 4 رن بناکر پویلین لوٹے۔ سنیل نرائن بھی کچھ خاص کمال نہیں کرسکے۔ انہیں کلدیپ یادو نے 4 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔

      دہلی نے 5 وکٹ پر بنائے 215 رن

      اس سے پہلے ڈیوڈ وارنر اور پرتھوی شا سے مل طوفانی شروعات سے دہلی کیپٹلس نے درمیان کے اووروں میں وکٹ گنوانے کے باوجود 5 وکٹ پر 215 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا۔ ڈیوڈ وارنر نے 45 گیندوں پر 61 رن بنائے، جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ انہوں نے پرتھوی شا (29 گیندوں پر 51 رن، 7 چوکے اور دو چھکے) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 93 اور کپتان رشبھ پنت (14 گیندوں پر 27 رن، دو چوکے اور دو چھکے) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 55 رن جوڑے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: