உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi League : بنگال واریئرس نے جے پور کو ہراکر ٹاپ 3 میں ماری انٹری، دہلی کو پونے نے دی مات

    Pro Kabaddi League : بنگال واریئرس نے جے پور کو ہراکر ٹاپ 3 میں ماری انٹری، دہلی کو پونے نے دی مات ۔ (Instagram)

    Pro Kabaddi League : بنگال واریئرس نے جے پور کو ہراکر ٹاپ 3 میں ماری انٹری، دہلی کو پونے نے دی مات ۔ (Instagram)

    Pro Kabaddi League-2021 : ریڈر منندر سنگھ کی زبردست کارکردگی کی وجہ سے بنگال واریئرز نے پرو کبڈی لیگ کے 8ویں سیزن میں اپنی 7ویں فتح درج کی۔ وہیں دبنگ دہلی کو پونیری پلٹن نے 42-25 سے شکست دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ریڈر منندر سنگھ کی زبردست کارکردگی کی وجہ سے بنگال واریئرز نے پرو کبڈی لیگ (Pro Kabaddi League-2021) کے 8ویں سیزن میں اپنی 7ویں فتح درج کی۔ پیر کو کھیلے گئے میچ میں اس نے جے پور پنک پینتھرس کو 41-22 کے بڑے فرق سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بنگال کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ بنگال نے 14 میچوں میں 7 جیت اور 1 ٹائی کے ساتھ کل 41 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ ٹاپ پر موجود بنگلور بلز کے 46 پوائنٹس ہیں۔ وہیں دبنگ دہلی کو پونیری پلٹن نے 42-25 سے شکست دی۔

      پرو کبڈی لیگ کے ایک میچ میں بنگال نے جے پور کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بنگال واریئرز کے لئے اس کے کپتان منیندر سنگھ نے سب سے زیادہ 13 پوائنٹس حاصل کئے ۔ وہیں ریڈر ارجن دیشوال نے جے پور کے لئے 10 پوائنٹس حاصل کئے ۔ بنگال نے پہلے ہاف میں 14 پوائنٹس بنائے جبکہ جے پور کی ٹیم اس دوران صرف 11 پوائنٹس ہی حاصل کرسکی ۔ دوسرے ہاف میں بھی جے پور کی ٹیم صرف 11 پوائنٹس ہی حاصل کر سکی لیکن بنگال نے 27 پوائنٹس حاصل کرلئے ۔ منندر سنگھ نے اس دوران اپنے 900 ریڈ بھی پورے کرلئے اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پردیپ نروال، راہل چودھری اور دیپک ہڈا کے بعد چوتھے ریڈر بن گئے ہیں ۔

      دن کے دوسرے میچ میں پونے نے دبنگ دہلی کو 42-25 سے شکست دی۔ پونے کی جانب سے ریڈر موہت گویت نے 10 اور اسلان انعامدار نے 8 پوائنٹس حاصل کئے۔ وہیں دہلی کیلئے آل راؤنڈر وجے نے 8 پوائنٹس حاصل کئے ۔ پونے نے پہلے ہاف میں ہی 12 پوائنٹس کی برتری حاصل کر لی تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی اس نے 17 پوائنٹس بنائے جبکہ دہلی کی ٹیم صرف 12 پوائنٹس حاصل کر سکی۔

      دبنگ دہلی کو 13 میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ٹیم فی الحال 43 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بنگلورو بلز 46 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ بنگال واریئرز 14 میچوں میں 7 جیت اور 6 ہار کے بعد 41 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

      وہیں ہی جے پور پنک پینتھرس کے 5 جیت اور 6 ہار کے بعد 13 میچوں میں 35 پوائنٹس ہیں۔ پونیری پلٹن 13 میچوں میں 6 جیت کے بعد 32 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: