உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro kabaddi league: دبنگ دہلی جیت کے ساتھ ٹاپ پر ، ہار کے بعد بھی پٹنہ کو ایک پوزیشن کا فائدہ

    Pro kabaddi league: دبنگ دہلی جیت کے ساتھ ٹاپ پر ، ہار کے بعد بھی پٹنہ کو ایک پوزیشن کا فائدہ  (Instagram/PKL)

    Pro kabaddi league: دبنگ دہلی جیت کے ساتھ ٹاپ پر ، ہار کے بعد بھی پٹنہ کو ایک پوزیشن کا فائدہ (Instagram/PKL)

    Pro kabaddi league : دبنگ دہلی نے تجربہ کار کھلاڑی سندیپ نروال اور منجیت چِھلر کی شاندار کارکردگی کی بدولت پرو کبڈی لیگ (Pro Kabaddi League) میں ایک قریبی مقابلہ میں پٹنہ پائریٹس کو 32-29 سے شکست دی ۔ وہیں دن کا دوسرا میچ گجرات جائنٹس اور یو ممبا کے درمیان 24-24 کی برابری پر ختم ہوا ۔

    • Share this:
      بنگلورو : دبنگ دہلی نے تجربہ کار کھلاڑی سندیپ نروال اور منجیت چِھلر کی شاندار کارکردگی کی بدولت پرو کبڈی لیگ  (Pro Kabaddi League) میں ایک قریبی مقابلہ میں پٹنہ پائریٹس کو 32-29 سے شکست دی ۔ پی کے ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکل پوائنٹس حاصل کرنے والے چھلر نے اس سنسنی خیز میچ (Dabang Delhi vs Patna Pirates)  میں آخری ریڈ اور ٹیکل سے میچ کے رخ کو دہلی کے حق میں کر دیا ۔ اسٹار ریڈر نوین کمار کی غیر موجودگی میں وجے نے دہلی کیلئے 9 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ نروال نے آل راؤنڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 پوائنٹس حاصل کئے ۔

      پٹنہ پائریٹس نے میچ کے ابتدائی منٹوں میں شاندار کھیل دکھایا ، لیکن دبنگ دہلی کی ٹیم نے وجے کے شاندار کھیل سے واپسی کرنے میں کامیاب حاصل کرلی ۔ اس کے بعد نروال اور چھلر نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ پٹنہ کی ٹیم جہاں (پرو کبڈی لیگ) 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسری سے دوسری پوزیشن پر آگئی ہے ۔ وہیں دہلی کی ٹیم 42 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے سے پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے ۔ پٹنہ نے 11 میں سے 7 جیت درج کی ہے ۔ وہیں دہلی نے بھی 11 میں سے 7 میچ جیتے ہیں ۔ بنگلورو بلز کی ٹیم 39 پوائنٹس کے ساتھ پہلے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔

      گجرات اور ممبا کا میچ ٹائی

      دن کا دوسرا میچ گجرات جائنٹس اور یو ممبا کے درمیان کھیلا گیا ۔ یہ میچ 24-24 کی برابری پر ختم ہوا ۔ 30 منٹ کے بعد گجرات کو 5 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن آخر میں یو ممبا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ٹائی کر دیا ۔ یو ممبا نے 11 میں سے 3 میچ جیتے ہیں۔ 3 میں شکست اور 5 میچ ٹائی ہوئے۔ ٹیم 31 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔

      وہیں گجرات دسویں نمبر پر ہے۔ اس کے کل 23 پوائنٹس ہیں ۔ گجرات نے 10 میں سے صرف 2 میچ جیتے ہیں ۔ 5 میچ میں اس کو شکست ملی ہے جبکہ 3 میچ ٹائی رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: