உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro kabaddi league : ہریانہ اسٹیلرز کو ملی پہلی جیت ،ٹائٹنس کو ملی دوسری شکست

    Pro kabaddi league : ہریانہ اسٹیلرز کو ملی پہلی جیت ،ٹائٹنس کو ملی دوسری شکست (PKL Twitter)

    Pro kabaddi league : ہریانہ اسٹیلرز کو ملی پہلی جیت ،ٹائٹنس کو ملی دوسری شکست (PKL Twitter)

    Pro kabaddi league 2021 : ہریانہ اسٹیلرز نے پرو کبڈی لیگ (Pro kabaddi league) میں منگل کو اپنی پہلی جیت درج کی۔ ٹیم نے دن کے دوسرے میچ میں تیلگو ٹائٹنس (Telugu Titans vs Haryana Steelers) کو شکست دی۔

    • Share this:
      بنگلورو : ہریانہ اسٹیلرز نے پرو کبڈی لیگ (Pro kabaddi league) میں منگل کو اپنی پہلی جیت درج کی۔ ٹیم نے دن کے دوسرے میچ میں تیلگو ٹائٹنس (Telugu Titans vs Haryana Steelers) کو شکست دی۔ ٹیم نے یہ میچ 39-37 کے فرق سے جیت لیا۔ یہ ہریانہ کی تین میچوں میں پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل اسے دونوں میچوں میں شکست ہوئی تھی ۔ وہیں 3 میچوں کے بعد بھی ٹائٹنس میچ نہیں جیت سکی ہے۔ یہ ٹیم کی دوسری شکست ہے۔ ایک میچ برابر رہا ۔ وہیں دن کے پہلے میچ میں پٹنہ پائریٹس نے جیت حاصل کی ۔

      ہریانہ اسٹیلرز نے میچ میں اچھی شروعات کی تھی ۔ ٹیم ایک وقت پر 3 پوائنٹس سے آگے تھی ۔ اس کے بعد اسکور 5-5 سے برابر ہوگیا ۔ اس کے بعد ہریانہ کی ٹیم 10-6 کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ اس دوران تیلگو ٹائٹنس کی ٹیم آل آؤٹ ہوگئی اور ہریانہ اسٹیلرز کو 17-12 کی بڑی برتری حاصل ہوگئی ۔ اس کے بعد اسکور 22-15 ہو گیا ۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ہریانہ کو 4 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔ اسکور 23-19 تھا ۔

      دوسرے ہاف میں بھی ہریانہ اسٹیلرز نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھا ۔ ٹیم نے پہلے 10 منٹ میں 11 پوائنٹس حاصل کئے تھے۔ 30 منٹ کے بعد اسکور ہریانہ کے حق میں 34-25 ہوگیا۔ 35 منٹ بعد بھی ٹیم کو 9 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔ تاہم اس کے بعد ٹائٹنز نے واپسی کی کوشش کی اور فرق 6 پوائنٹس تک پہنچا دیا۔ آخر میں ہریانہ نے یہ میچ 39-37 سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میتو نے سب سے زیادہ 12 پوائنٹس حاصل کئے ۔

      پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو دبنگ دہلی کی ٹیم اس وقت 13 پوائنٹس کے ساتھ نمبر 1 پر ہے ۔ اس نے 3 میں سے 2 میچ جیتے ہیں ۔ پٹنہ پائریٹس 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پٹنہ نے سب سے زیادہ 3 بار لیگ کا خطاب جیتا تھا ۔ ہریانہ 8 پوائنٹس کے ساتھ 7 ویں نمبر پر ہے۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: