உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi League: ہریانہ اسٹیلرز نے تیلگو ٹائنٹنز سے کھیلا ڈرا، ٹاپ تھری میں ماری انٹری

    Pro Kabaddi League: ہریانہ اسٹیلرز نے تیلگو ٹائنٹنز سے کھیلا ڈرا، ٹاپ تھری میں ماری انٹری (Instagram)

    Pro Kabaddi League: ہریانہ اسٹیلرز نے تیلگو ٹائنٹنز سے کھیلا ڈرا، ٹاپ تھری میں ماری انٹری (Instagram)

    Pro Kabaddi League : پرو کبڈی لیگ میں ہریانہ اسٹیلرز اور تیلگو ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا میچ 39-39 سے برابری پر ختم ہوا ۔ اس کے باوجود وکاس کنڈولا کی قیادت میں ہریانہ نے پوائنٹس ٹیبل میں بڑی چھلانگ لگائی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پرو کبڈی لیگ  (Pro Kabaddi League-2021) میں ہریانہ اسٹیلرز اور تیلگو ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا میچ 39-39 سے برابری پر ختم ہوا ۔ اس کے باوجود وکاس کنڈولا کی قیادت میں ہریانہ نے پوائنٹس ٹیبل میں بڑی چھلانگ لگائی ۔ ہریانہ ٹاپ-3 میں پہنچ گیا ہے ۔ ہریانہ نے موجودہ سیزن میں 14 میچوں میں اپنا تیسرا ڈرا میچ  کھیلا جس سے ان کے پوائنٹس 42 ہو گئے جبکہ ٹائٹنز 22 پوائنٹس کے ساتھ 12 ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہیں ۔

      پرو کبڈی لیگ کے رواں سیزن کا یہ میچ انتہائی دلچسپ رہا ، جہاں 1-1 پوائنٹس کے لیے سخت مقابلہ نظر آیا ۔ ہریانہ نے میچ کے پہلے ہاف میں 1 پوائنٹ کی برتری حاصل کی ۔ اس دوران انہوں نے 20 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ٹائٹنز کی ٹیم 19 پوائنٹس حاصل کرسکی۔ ہریانہ نے ریڈس سے 12 پوائنٹس اور ٹیکلز سے 5 پوائنٹس حاصل کئے، جبکہ ٹائٹنز نے اس ہاف میں ریڈس سے 9 پوائنٹس اور ٹیکلز سے 8 پوائنٹس حاصل کئے ۔

      دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کافی دیر تک میچ برابری پر چلتا رہا۔ ایک موقع پر ہریانہ کو 3 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی ، لیکن ٹائٹنز نے واپسی کرتے ہوئے میچ برابر کردیا ۔ اس ہاف میں ہریانہ نے 19 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ٹائٹنز کی ٹیم 20 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔ ہریانہ کے لئے ریڈر وکاس کنڈولا نے 10 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ونئے اور آل راؤنڈر روہت گلیا نے 8-8 پوائنٹس اپنے نام کئے ۔ وہیں ٹائٹنز کے ریڈر انکت بینیوال نے 10 اور کپتان روہت نے 8 پوائنٹس حاصل کئے ۔

      پوائنٹس ٹیبل کی بات کریں تو ہریانہ کی ٹیم اب 42 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس نے 14 میں سے 6 میچ جیتے ہیں اور 5 میں اس کو شکست ملی ہے جبکہ 3 میچ ڈرا رہے ہیں ۔ وہیں ٹائٹنز 22 پوائنٹس کے ساتھ 12 ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے ۔ ٹاپ پر موجود بنگلورو بلز کے 46 پوائنٹس ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر موجود دبنگ دہلی کے 43 پوائنٹس ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: