உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi: پرو کبڈی لیگ کے کھلاڑیوں کی تنخواہ بابر اعظم سے بھی زیادہ، نہیں ہوگا یقین

    پرو کبڈی لیگ کے کھلاڑیوں کی تنخواہ بابر اعظم سے بھی زیادہ، نہیں ہوگا یقین

    پرو کبڈی لیگ کے کھلاڑیوں کی تنخواہ بابر اعظم سے بھی زیادہ، نہیں ہوگا یقین

    Pro Kabaddi League 2021: پروکبڈی لیگ کے موجودہ سیزن کے لئے اگست میں نیلامی ہوئی تھی۔ پردیپ نروال کے علاوہ تیلگو ٹائٹنس نے سدھارتھ دیسائی کو 1.30 کروڑ روپئے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پردیپ نروال اور سدھارتھ کی تنخواہ بابر اعظم سے بھی زیادہ ہے۔ یہ ملک میں کبڈی کی مقبولیت کے سبب ہی ممکن ہوسکا ہے۔ سال 2014 میں لیگ کی شروعات کی گئی تھی، تب 8 ٹیمیں ہی اتری تھیں۔ اب 12 ٹیمیں شامل ہو رہی ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پرو کبڈی (Pro Kabaddi) کے 8 ویں سیزن کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ کورونا کے سبب گزشتہ سیزن نہیں کھیلا جاسکا تھا۔ سیزن کی شروعات 22 دسمبر سے ہونے جا رہی ہے۔ لیگ میں کل 12 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں لیگ کا آکشن ہوا تھا۔ ریڈر پردیپ نروال (Pardeep Narwal) کو یوپی یودھا نے 1.65 کروڑ روپئے میں خریدا تھا۔ وہ لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑی قیمت حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پردیپ کی تنخواہ پاکستان سپر لیگ (PSL) میں کھیلنے والے پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) سے بھی زیادہ ہے۔ یہ جانکاری کئی مداحوں کو حیران بھی کرسکتی ہے۔

      پاکستان سپرلیگ میں کھیلتے ہیں بابر اعظم

      بابر اعظم پاکستان سپر لیگ (Pakistan Super League) میں کراچی سپر کنگس سے کھیلتے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں ٹیم نے انہیں پلیٹینم کیٹگری کے کھلاڑی کے طور پر شامل کیا تھا۔ ٹی-20 لیگ میں پلیٹینم کیٹگری کے کھلاڑی کو ہی سب سے زیادہ 1.7 لاکھ ڈالر یعنی 1.24 کروڑ روپئے کی تنخواہ ملتی ہے۔ کراچی کنگس (Karachi Kings) نے موجودہ سیزن کے لئے بابر اعظم کو ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔

      2 کھلاڑیوں کی تنخواہ بابر اعظم سے زیادہ

      پروکبڈی لیگ کے موجودہ سیزن کے لئے اگست میں نیلامی ہوئی تھی۔ پردیپ نروال کے علاوہ تیلگو ٹائٹنس نے سدھارتھ دیسائی کو 1.30 کروڑ روپئے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پردیپ نروال اور سدھارتھ کی تنخواہ بابر اعظم سے بھی زیادہ ہے۔ یہ ملک میں کبڈی کی مقبولیت کے سبب ہی ممکن ہوسکا ہے۔ سال 2014 میں لیگ کی شروعات کی گئی تھی، تب 8 ٹیمیں ہی اتری تھیں۔ اب 12 ٹیمیں شامل ہو رہی ہیں۔

      اب تک ہوچکے ہیں 7 سیزن کے مقابلے 

      پرو کبڈی لیگ کی شروعات 2014 میں ہوئی۔ اب تک ہوئے 7 سیزن کو دیکھیں تو پہلے سیزن کا خطاب جے پور پنک پینتھرس نے جیتا تھا۔ سال 2015 میں ہویئے دوسرے سیزن کا خطاب یو ممبا نے جیتا۔ اس کے بعد آئندہ تینوں سیزن کے خطاب پٹنہ پائیریٹس نے جیتے۔ ٹیم 2 یا اس سے زیادہ بار خطاب جیتنے والی لیگ کی واحد ٹیم ہے۔ سال 2018 میں بنگلورو بلس نے اور 2019 میں بنگال واریئرس نے خطاب پر قبضہ کیا۔ اب تک 5 ٹیمیں خطاب جیت چکی ہیں۔ 7 ٹیموں کو ابھی بھی پہلے خطاب کا انتظار ہے۔

      آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کو ملے 16 کروڑ

      آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) کا ریٹینشن گزشتہ دنوں ہوا۔ تین کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ 16-16 کروڑ روپئے ملے۔ اس میں دہلی کیپٹلس کے رشبھ پنت (Rishabh Pant)، ممبئی انڈینس کے روہت شرما (Rohit Sharma) اور چنئی سپرکنگس کے رویندر جڈیجہ (Ravindra Jadeja) شامل ہیں۔ جنوری میں ہونے والے میگا آکشن میں کھلاڑیوں کو اس سے بھی زیادہ پیسے مل سکتے ہیں۔
      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: