உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi League : بنگال واریئرز اور پونیری پلٹن نے جیتے اپنے اپنے میچ ، پوائنٹس ٹیبل میں بھی تبدیلی

    Pro Kabaddi League : بنگال واریئرز اور پونیری پلٹن نے جیتے اپنے اپنے میچ ، پوائنٹس ٹیبل میں بھی تبدیلی

    Pro Kabaddi League : بنگال واریئرز اور پونیری پلٹن نے جیتے اپنے اپنے میچ ، پوائنٹس ٹیبل میں بھی تبدیلی

    پرو کبڈی لیگ (Pro Kabaddi League 2021) میں 13 جنوری کو 2 میچ کھیلے گئے۔ بنگال کی ٹیم نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمل تھلائیواز کو 9 پوائنٹس سے شکست دی ۔ وہیں پونیری پلٹن نے یو ممبا کو ہرا کر سیزن کی اپنی چوتھی جیت درج کی ۔

    • Share this:
      بنگلورو: پرو کبڈی لیگ (Pro Kabaddi League 2021) میں 13 جنوری کو 2 میچ کھیلے گئے۔ دن کا پہلا میچ تمل تھلائیواز اور بنگال واریئرز (Tamil Thalaivas vs Bengal Warriors) کے درمیان کھیلا گیا ۔ منندر سنگھ کی قیادت میں بنگال کی ٹیم نے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمل تھلائیواز کو 9 پوائنٹس سے شکست دی اور 37-28 سے جیت درج کی ۔ بنگال کی جانب سے ریڈر منیندر سنگھ نے سب سے زیادہ 12 پوائنٹ حاصل کئے ۔

      اس کے ساتھ ہی بنگال نے سیزن کی اپنی چوتھی جیت درج کی ہے اور ٹیم فی الحال 22 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے ۔ وہیں دن کا دوسرا میچ یو ممبا اور پونیری پلٹن  (U Mumba vs Puneri Paltan)  کے درمیان کھیلا گیا ۔ پونیری پلٹن نے یو ممبا کو ہرا کر سیزن کی اپنی چوتھی جیت درج کی ۔ پونے کی ٹیم 21 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے ۔

      پرو کبڈی لیگ کے موجودہ پوائنٹس ٹیبل میں تمل تھلائیواز شکست کے باوجود چوتھے نمبر پر ہے ۔ انہوں نے 9 میں سے 3 میچ جیتے ہیں جبکہ 4 میچ ٹائی ہوئے ہیں ۔ ٹیم کے 27 پوائنٹس ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی بنگال واریئرز نے بھی 9 میں سے 4 میچ جیتے ہیں ، لیکن ٹیم کو 5 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، جس کی وجہ سے ٹیم 22 پوائنٹس کے ساتھ 9 ویں نمبر پر ہے۔

      یو ممبا فی الحال 25 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں 5ویں نمبر پر ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پونے 21 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: