உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PKL 2021: پرو کبڈی لیگ میں ہوں گے زبردست مقابلے، پہلی بار ایک دن میں تین میچ

    PKL 2021: پرو کبڈی لیگ میں ہوں گے زبردست مقابلے، پہلی بار ایک دن میں تین میچ

    PKL 2021: پرو کبڈی لیگ میں ہوں گے زبردست مقابلے، پہلی بار ایک دن میں تین میچ

    پرو-کبڈی لیگ کا آٹھواں سیشن 22 دسمبر سے بنگلور میں شروع ہوگا، جو ناظرین کے بغیر کھیلا جائے گا۔ آرگنائزر مشال اسپورٹس نے پہلے چار دن تین تین میچ کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ پی کے ایل آٹھواں سیشن یو ممبا اور بنگلورو بُلس کے میچ سے شروع ہوگا۔

    • Share this:
      پرو-کبڈی لیگ کا آٹھواں سیشن 22 دسمبر سے بنگلور میں شروع ہوگا، جو ناظرین کے بغیر کھیلا جائے گا۔ آرگنائزر مشال اسپورٹس نے پہلے چار دن تین تین میچ کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ پی کے ایل آٹھواں سیشن یو ممبا اور بنگلورو بُلس کے میچ سے شروع ہوگا۔ اس کے بعد تیلگو ٹائٹنس کا سامنا تمل تھلائیوا سے ہوگا۔ وہیں، یوپی یودھا کا ٹکر گزشتہ چمپئن بنگال واریئرس سے ہوگا۔

      کورونا وبا کے پیش نظر کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو دھیان میں رکھ کر شیریٹن گراونڈ بنگلورو وہائٹ فیلڈ ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر میں مکمل انعقاد کے مقامات کو بایو ببل میں بدل دیا گیا ہے۔ سبھی 12 ٹیمیں یہاں رہیں گی اور کھیلیں گی۔ پہلی بار اس کبڈی لیگ کے ایک ہی دن میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔ لیگ شروع ہونے کے پہلے 4 دن ٹرپل ہیڈر مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پرو کبڈی لیگ کا پہلا مقابلہ شام 7:30 بجے، دوسرا مقابلہ 8:30 بجے اور تیسرا مقابلہ 9:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔

      کووڈ-19 وبا کے سبب آرگنائزروں نے اس بار بھی بغیر ناظرین کے ہوگا۔ پرو کبڈی لیگ کی گزشتہ فاتح ٹیم بنگال واریئرس ہے۔ بنگال واریئرس نے فائنل میں ہوئے قریبی مقابلے میں دہلی دبنگ کو شکست دی تھی۔

      پرو کبڈی لیگ کے پہلے 6 میچوں کا شیڈول

      Bengaluru Bulls vs U Mumba، دسمبر 22، شام 7:30 بجے

      Bengaluru Bulls vs U Mumba، دسمبر 22، 2021 8:30 بجے

      Bengal Warriors vs UP Yodha، دسمبر 22، 2021 9:30 بجے

      Gujarat Giants vs Pink Panthers، دسمبر 23، شام 7:30 بجے

      Dabang Delhi vs Puneri Paltan، دسمبر 23، شام 8:30 بجے

      Haryana Steelers vs Patna Pirates، دسمبر 23، شام 9:30 بجے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: