உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi League: یو ممبا نے تمل تھلائی واس کو دکھایا، کبڈی میں کیسے کی جاتی ہے واپسی

    Pro Kabaddi League: پرو کبڈی لیگ کی سابق چمپئن یو ممبا (U Mumba) کے کھلاڑیوں نے پیر کو کمال کی کارکردگی پیش کی اور اس کا تمل تھلائی واس کے خلاف پرو کبڈی لیگ (Pro Kabaddi League) کے 8ویں سیزن کا مقابلہ ٹائی رہا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: سابق چمپئن یو ممبا (U Mumba) کے کھلاڑیوں نے پیر کو کمال کی کارکردگی پیش کی اور اس کا تمل تھلائی واس کے خلاف پرو کبڈی لیگ (Pro Kabaddi League) کے 8ویں سیزن کا مقابلہ ٹائی رہا۔ ایک وقت تمل تھلائی واس (Tamil Thalaivas) کے پاس 10 پوائنٹ کی سبقت ہوگئی تھی، لیکن ممبا نے کھیل ختم ہونے سے قبل سبقت حاصل کرلی۔ حالانکہ آخر میں تھلائی واس ٹیم میچ ڈرا کرانے میں کامیاب رہی۔ یو ممبا کے لئے ریڈر وی اجیت نے سب سے زیادہ 15 پوائنٹ حاصل کئے۔ وہیں تھلائی واس کے لئے ریڈر منجیت  نے 8 اور اتل ایم ایس نے 7 پوائنٹ حاصل کئے۔

      بنگلورو میں کھیلےل گئے پرو کبڈی لیگ کے اس مقابلے میں تمل تھلائی واس نے شروعات اچھی کی اور ایک وقت اپنی سبقت کو 10 پوائنٹ کا کردیا۔ حالانکہ یو ممبا ٹیم نے واپسی کی اور پہلے ہاف کے اختتام تک 14-17 اسکور کیا۔ اس ہاف میں تمل تھلائی واس نے ریڈ سے 7، ٹیکل سے 6، آل آوٹ سے 2 اور 2 ہی اضافی پوائنٹ حاصل کئے۔ وہیں ممبا نے ریڈ سے 9، ٹیکل سے 1، آل آوٹ سے 2 اور 2 ہی اضافی پوائنٹ بنائے۔

      پھر دوسرے ہاف میں یوممبا نے 16 پوائنٹ حاصل کئے جبکہ تھلائی واس ٹیم 13 ہی پوائنٹ جمع کرپائی۔ یو ممبا نے اس دوران ریڈ سے 9، ٹیکل سے 4 اور دو ہی آل آوٹ پوائنٹ بنائے۔ وہیں تھلائی واس نے ریڈ سے 10 اور ٹیکل سے دو پوائنٹ کے علاوہ ایک اضافی پوائنٹ بھی حاصل کیا۔ یو ممبا کو بھی ایک اضافی پوائنٹ ملا۔

      پرو کبڈی لیگ کی موجودہ پوائنٹ ٹیبل کی بات کریں تو اب یو ممبا ٹیم 9 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں تھلائی واس 6 پوائنٹ کے ساتھ فی الحال 9ویں نمبر پر ہے۔ اسے ابھی تک تین میچوں میں سے ایک میں بھی جیت نہیں ملی ہے۔ یہ اس کا سیزن کا دوسرا ڈرا میچ رہا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: