உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi League 2021 : یوپی اور گجرات کے درمیان میچ ٹائی ، دبنگ دہلی نے بنگال وایئرس کو دی مات

    Pro Kabaddi League 2021 : یوپی اور گجرات کے درمیان میچ ٹائی ، دبنگ دہلی نے بنگال وایئرس کو دی مات

    Pro Kabaddi League 2021 : یوپی اور گجرات کے درمیان میچ ٹائی ، دبنگ دہلی نے بنگال وایئرس کو دی مات

    پرو کبڈی لیگ (Pro kabaddi league) میں بدھ کو 2 میچ کھیلے گئے ۔ دن کے پہلے میچ میں دبنگ دہلی نے بنگال واریئرس کے خلاف اچھی شروعات کی اور آخر میں ٹیم نے یہ میچ 52-35 سے جیت لیا ۔ وہیں یوپی یودھا بمقابلہ گجرات جائنٹس کا میچ 32-32 سے برابر رہا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پرو کبڈی لیگ (Pro kabaddi league)  میں بدھ کو 2 میچ کھیلے گئے ۔ دن کے پہلے میچ میں دبنگ دہلی نے بنگال واریئرس کے خلاف اچھی شروعات کی اور آخر میں ٹیم نے یہ میچ 52-35 سے جیت لیا ۔ یعنی 17 پوائنٹس سے بڑی جیت حاصل کی ۔ ٹیم ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ وہ اب تک 4 میں سے 3 میچ جیت چکی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی بنگال کی یہ 4 میچوں میں دوسری شکست ہے۔ اس نے 2 میچ جیتے ہیں۔

      وہیں دن کا دوسرا میچ برابری پر ختم ہوا ۔ یوپی یودھا بمقابلہ گجرات جائنٹس کا میچ 32-32 سے برابر رہا ۔ گجرات نے اب تک ایک جیت ، ایک ہار اور دو ٹائی کھیلے ہیں۔ وہیں یوپی نے 4 میں سے 1 جیتا ہے اور 2 میچوں میں اس کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ جبکہ ایک میچ ٹائی رہا ہے ۔

      ہریانہ اسٹیلرز کو ملی پہلی

      وہیں ہریانہ اسٹیلرز نے پرو کبڈی لیگ (Pro kabaddi league) میں  منگل کو اپنی پہلی جیت درج کی۔ ٹیم نے دن کے دوسرے میچ میں تیلگو ٹائٹنس (Telugu Titans vs Haryana Steelers) کو شکست دی۔ ٹیم نے یہ میچ 39-37 کے فرق سے جیت لیا۔ یہ ہریانہ کی تین میچوں میں پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل اسے دونوں میچوں میں شکست ہوئی تھی ۔

      وہیں 3 میچوں کے بعد بھی ٹائٹنس میچ نہیں جیت سکی ہے۔ یہ ٹیم کی دوسری شکست ہے۔ ایک میچ برابر رہا ۔ وہیں دن کے پہلے میچ میں پٹنہ پائریٹس نے جیت حاصل کی ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: