உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi League : دہلی کے دبنگ اور یوپی کے یودھا جیت کر ٹاپ میں پہنچے

    Pro Kabaddi League : دہلی کے دبنگ اور یوپی کے یودھا جیت کر ٹاپ میں پہنچے  (Instagram)

    Pro Kabaddi League : دہلی کے دبنگ اور یوپی کے یودھا جیت کر ٹاپ میں پہنچے (Instagram)

    Pro Kabaddi League 2021 : دبنگ دہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرو کبڈی لیگ کے 8ویں سیزن میں اپنی چھٹی جیت درج کی ۔ وہیں یوپی یودھا کی ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیلگو ٹائٹنز کو 39-33 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دبنگ دہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرو کبڈی لیگ (Pro Kabaddi League-2021)  کے 8ویں سیزن میں اپنی چھٹی جیت درج کی ۔ دہلی نے ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں ہریانہ اسٹیلرز کو 3 پوائنٹس سے شکست دی ۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ۔ وہیں یوپی یودھا کی ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیلگو ٹائٹنز کو 39-33 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ۔ دہلی کے اب 37 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ یوپی کے 28 پوائنٹس ہیں۔

      بنگلورو میں کھیلے گئے پرو کبڈی لیگ کے میچ میں یوپی یودھا نے شروع سے ہی ٹائٹنز کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہاف ٹائم تک 5 پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ ہاف ٹائم کے بعد اسکور 19-14 یوپی کے حق میں تھا۔ دوسرے ہاف میں بھی یوپی نے 20 پوائنٹس بنائے جبکہ ٹائٹنز کی ٹیم 19 پوائنٹس حاصل کر سکی۔ یوپی یودھا کیلئے ریڈر پردیپ نروال نے سب سے زیادہ 10 پوائنٹ حاصل کئے ۔ وہیں  شری کانت جادھو، سریندر گل اور ڈیفینڈر نتیش کمار نے 7-7 پوائنٹس حاصل کئے۔

      دبنگ دہلی اور ہریانہ کے درمیان میچ میں سخت ٹکڑ دیکھنے کو ملی ۔ ہاف ٹائم کے بعد دونوں ٹیموں کے 11-11 پوائنٹس تھے۔ دوسرے ہاف میں دہلی نے 17 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ہریانہ کی ٹیم اس دوران صرف 14 پوائنٹس ہی اسکور کر سکی۔ دہلی نے سیزن کے 10 میچوں میں چھٹی جیت درج کی اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے 37 پوائنٹس ہیں۔ بنگلورو بلز 38 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: