உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pro Kabaddi League 2021:کیا اس مرتبہ بدلے گی پونیری پلٹن کی قسمت؟ ٹیم کو نئے کپتان نتین تومر سے اُمید

    کیا اس سیزن میں پونیری پلٹن کرپائے گی کمال؟

    کیا اس سیزن میں پونیری پلٹن کرپائے گی کمال؟

    پونیری پلٹن کا پرو کبڈی لیگ کی تاریخ میں مظاہرہ اچھا نہیں رہا ہے۔ اوورآل لیگ کی بات کریں تو ٹیم نے 128 میں سے 50 میچیز جیتے ہیں۔ 67 میں اُسے ہار ملی ہے، جب کہ 11 مقابلے ڈرا رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پرو کبڈی لیگ (Pro Kabaddi League) میں اس مرتبہ پونیری پلٹن (Puneri Paltan) اپنی تاریخ ضرور بدلنا چاہے گی۔ پچھلے سیزن میں یہ ٹیم 10 ویں مقام پر رہی تھی۔ پلٹن لیگ کی تاریخ میں اب تک چمپئن نہیں بن پائی ہے۔ اس سیزن کے لئے پونیری پلٹن ٹیم کی کپتانی اسٹار ریڈر نتین تومر (Nitin Tomar) کریں گے اور چیف ڈیفینڈر وشال بھردواج (Vishal Bhardwaj) نائب کپتانی نبھائیں گے۔ پونیری پلٹن اس سیزن میں اپنا پہلا مقابلہ 23 دسمبر کو پچھلے سیزن کی رنر اپ ٹیم دبنگ دلی کے خلاف کھیلنے والی ہے۔

      پرو کبڈی لیگ میں پونیری پلٹن کا مظاہرہ
      پونیری پلٹن کا پرو کبڈی لیگ کی تاریخ میں مظاہرہ اچھا نہیں رہا ہے۔ اوورآل لیگ کی بات کریں تو ٹیم نے 128 میں سے 50 میچیز جیتے ہیں۔ 67 میں اُسے ہار ملی ہے، جب کہ 11 مقابلے ڈرا رہے ہیں۔ سیزن 8 کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی نیلامی میں پلٹن نے صرف ایک کھلاڑی کو خریدا ہے۔ ٹیم نے وکٹر اوبریو کو 10 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ وہیں ہندوستانی کھلاڑیوں میں موہیت گویت، گوویند گورجر، پون کمار، ہادی طازق، سنکیت ساونت اور پنکج موہیتے کو اپنے ساتھ جوڑا ہے۔

      ٹیم کو کپتان نتین تومر سے اُمید
      ریڈر نتین تومر اب تک پرو کبڈی لیگ (Pro Kabbadi League) کے 68 میچ میں کل 467 پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں۔ دوسری طرف چیف ڈیفینڈر وشال بھردواج نے 60 میچیز میں 201 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ اسی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کو اس مرتبہ کپتان اور نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ پچھلے سیزن میں ٹیم کی کپتانی سورجیت سنگھ نے کی تھی، لیکن اس سیزن میں وہ پونیری پلٹن کا حصہ نہیں ہے۔

      پرو کبڈی لیگ سیزن 8۔ پونیری پلٹن کا لیگ میں مظاہرہ
      سیزن1: 8 واں مقام
      سیزن 2: 8 واں مقام
      سیزن 3: تیسرا مقام
      سیزن 4: چوتھا مقام
      سیزن 5: زون اے میں دوسرے نمبر پر
      سیزن 6: زون اے میں چوتھے نمبر پر
      سیزن 7: 10 واں

      پونیری پلٹن کی ٹیم
      ریڈر: نتین تومر، موہیت گویت، پنکج موہیت، راہل چودھری، پون کمار، وشواس
      ڈیفینڈر: ابینیش ندراجن، بالا صاحب جادھو، بل دیو سنگھ ہادی طازق، سوربھ کمار، سنکیت کمار، کرم ویر، سومبیر، وشال بھردواج
      آل راونڈرس: ای سبھاش، گووند گورجر، وکٹر اوبریا


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: