ہوم » نیوز » اسپورٹس

PSL 2020: اس گیند باز کی یارکر نے اڑائے شاہد آفریدی کے ہوش، بولے- اگلی بار دھیمی گیند پھینکنا

لاہور قلندرس کے تیز گیند باز حارث روف (Haris Rauf) نے شاہد آفریدی (Shahid Afridi) کو پہلی گیند پر بولڈ کردیا تھا، جس کے بعد آفریدی نے ٹوئٹ کرکے انہیں دھیمی گیند پھینکنے کے لئے کہا۔

  • Share this:
PSL 2020: اس گیند باز کی یارکر نے اڑائے شاہد آفریدی کے ہوش، بولے- اگلی بار دھیمی گیند پھینکنا
اس گیند باز کی یارکر نے اڑائے شاہد آفریدی کے ہوش

نئی دہلی: انٹرنیشل کرکٹ میں چھکوں کی برسات کرنے والے شاہد آفریدی (Shahid Afridi) اب تیز گیند بازوں سے دھیمی رفتار سے گیند پھینکنے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔ شاہد آفریدی نے پیر کو ایک ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے پاکستان کے تیز گیند باز حارث روف (Haris Rauf) سے کہا کہ آگے سے وہ انہیں زیادہ تیز گیند نہیں نہیں پھینکیں۔ دراصل، حارث روف نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمیٹر میں شاہد آفریدی کو پہلی ہی گیند پر بولڈ کردیا تھا، جس کے بعد پاکستان کے اس عظیم کھلاڑی نے یہ ٹوئٹ کیا۔


شاہد آفریدی نے حارث روف سے کہا- دھیرے پھینکو گیند


شاہد آفریدی (Shahid Afridi) نے حارث روف کی گیند بازی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، ’حارث روف نے بہترین گیند بازی کی، انہوں نے کمال کی یارکر بال پھینکی۔ برائے مہربانی اگلی بار مجھے گیند پھینکیں۔ قلندرس کو فائنل میں پہنچنے کے لئے مبارکباد۔ فائنل میچ کے لئے پُرجوش ہوں۔ سلطان فینس کا ہماری حمایت کے لئے شکریہ۔




واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو آوٹ کرنے کے بعد حارث روف نے ان کے آگے ہاتھ جوڑ لئے تھے۔ حارث روف نے کہا تھا کہ عام طور پر وہ وکٹ لینے کے بعد جوش میں آجاتے ہیں، لیکن شاہد آفریدی پاکستان کے سپر اسٹار ہیں اور ان کا وکٹ لینے کے بعد انہیں اس عظیم کھلاڑی سے معافی مانگی پڑی۔

واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمیٹر میں لاہور قلندرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 182 رن بنائے تھے۔ جواب میں ملتان سلطانس کی ٹیم محض 157 رن ہی بناسکی اور 25 رن سے میچ ہار گئی۔ اس میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزا منتخب کئے گئے، جنہوں نے 21 گیندوں میں ناٹ آوٹ 48 رنوں کی اننگ کھیلی اور اس کے بعد 4 اوور میں 27 رن دے کر تین وکٹ بھی لئے۔ منگل کو ہونے والے فائنل میچ میں اب کراچی کنگس اور لاہور قلندرس کی ٹکر ہوگی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 16, 2020 11:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading