உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان سپر لیگ میں مچا ہنگامہ، میچ شروع ہونے کے ایک دن پہلے اسٹیڈیم میں لگی آگ

    PSL 2022:  آگ لگنے سے اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس کو نقصان پہنچا ہے۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو بلانا پڑا۔ کراچی کی بات کریں تو 12 دنوں میں 15 میچ کھیلے جائیں گے۔ .

    • Share this:

      کراچی۔ پاکستان سپر لیگ (PSL 2022) کے میچز 27 جنوری سے شروع ہو رہے ہیں۔ لیگ شروع ہونے سے ایک روز قبل منتظمین کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی۔ ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کل 6 ٹیمیں اتر رہی ہیں اور 34 میچ کھیلے جانے ہیں۔ پی سی بی (PCB) کے زیر اہتمام ٹی 20 لیگ کا یہ 7 واں سیزن ہے۔ اس میں بھی دنیا بھر سے کھلاڑی اتر رہے ہیں۔ گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے لیگ کا دوسرا مرحلہ متحدہ عرب امارات میں کرانا پڑا تھا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم چیمپئن بنی تھی۔

      جیو نیوز کی خبر کے مطابق آگ لگنے سے اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس کو نقصان پہنچا ہے۔ حالانکہ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو بلانا پڑا۔ کراچی کی بات کریں تو 12 دنوں میں 15 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔ کوریا کو دھیان میں رکھتے ہوئے، اس بار میچز بائیو ببل میں کرائے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں کچھ کھلاڑیوں کے کووڈ پازیتو ہونے کی بھی خبریں آئی تھیں۔ ایسے میں پی سی بی ہر طرح سے سخت اقدامات اٹھا رہا ہے۔

      اسلام آباد نے سب سے زیادہ دو بار جیتا خطاب
      پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی بات کریں تو اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو مرتبہ خطاب جیت چکی ہے۔ اس کے علاوہ ملتان سلطانز، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک ایک بار ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ اسلام آباد کی ٹیم بھی سب سے زیادہ میچ جیتنے والی ٹیم ہے۔ وہ اب تک 36 میچ جیت چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کراچی کنگز کی ٹیم 28 جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

      لیگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کی بات کی جائے تو بابر اعظم سرفہرست ہیں۔ انہوں نے 2070 رنز بنائے ہیں۔ کوئی دوسرا بلے باز 2 ہزار رنز کا اعداد و شمار نہیں چھو سکا ہے۔ دوسری جانب بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز وہاب ریاض نے سب سے زیادہ 94 وکٹیں حاصل کیں۔ پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے بتایا کہ ’تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹ موجودہ ماحول میں ہو رہے ہیں کیونکہ اب اس وبا کے بارے میں مزید معلومات اور بیداری ہے۔‘ ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ کل کراچی میں شروع ہوگا، جس کے بعد 10 فروری سے لاہور میں میچز ہوں گے۔ پلے آف اور فائنل بھی 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: