اعظم خان کی طوفانی بلے بازی سے پاکستان سوپر لیگ کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈیئٹرس کو 63 رنوں سے ہرادیا۔ اس میچ میں اسلام آباد کے لیے اعظم نے 42 گیند میں 93 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی، جس میں انہوں نے 9 چوکے اور 8 بہترین چھکے بھی لگائے ہیں۔ اعظم کی اس شاندار اننگ کی بدولت اسلام آباد کی ٹیم نے مقررہ 20 اووروں کے کھیل میں 6 وکٹ کے نقصان پر 220 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔
اسلام آباد کے اس اسکور کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.1 اوورز میں صرف 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد حفیظ نے سب سے زیادہ 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ افتخار احمد نے 39 رنز کا حصہ ڈالا۔ بتادیں کہ پاکستان میں جاری پاکستان سپر لیگ میں کل پشاور زلمی کو بھی اسلام آباد یونائٹیڈ نے چھ وکٹوں سے ہرادیا تھا۔ پشاور زلمی کی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم سے ایسا سوال کیا گیا کہ وہ غصے میں آگئے۔ دراصل بابر سے ایک مرتبہ پھر ان کے اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے سوال پوچھا گیا، جس کی وجہ سے وہ برہم ہو گئے اور انہوں نے عجیب و غریب جواب دیا۔
داماد شاہین پر شعیب اختر نے کسا تھا طنز، اب شاہد آفریدی نے راولپنڈی ایکسپریس سے لیا بدلہ پاکستان سوپر لیگ کے میچ کے بعد ایک صحافی نے بابر اعظم سے سوال کیا کہ آپ کی کوور ڈرائیو پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ہر ملک کے لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں، لیکن آپ کے اسٹرائیک ریٹ کے بارے میں بہت باتیں ہوتی ہیں۔ خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی میں۔ کیا آپ اس کی اصلاح کیلئے کچھ کریں گے؟ یہ سن کر بابر اعظم غصہ ہوگئے اور انہوں نے صحافی سے ہی سوال کردیا کہ اور کتنا سٹرائیک ریٹ چاہئے… اسے 300 کر لیں، کوشش کر ہی رہے ہیں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔