உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی گیندباز نے ہاتھ جوڑ کر امپائر سے مانگی بلے پاز کوپویلین بھیجنے کی اجازت: viral video

    pakistan super league :  لاہور کی جیت کے ہیرو محمد حفیظ رہے، جنہوں نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پھر 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ حفیظ کے علاوہ سلطان کے شاہنواز دہانی بھی کافی سرخیوں میں ہیں۔ ان کے جشن کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ  (Pakistan Super League) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں شاہین آفریدی کی ٹیم نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دی۔ آفریدی ٹی 20 لیگ کا ٹائٹل جیتنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے ہیں۔ آفریدی سے پہلے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ (Steve Smith) نے 2012 میں 22 سال 240 دن کی عمر میں سڈنی سکسرز کو بگ بیش لیگ کا خطاب دلایا تھا۔

      لاہور کی جیت کے ہیرو محمد حفیظ رہے، جنہوں نے 46 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پھر 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ حفیظ کے علاوہ سلطان کے شاہنواز دہانی بھی کافی سرخیوں میں ہیں۔ ان کے جشن کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

      دراصل 18ویں اوور کی دوسری گیند پر دہانی نے محمد حفیظ کو کیچ آؤٹ کرا دیا۔ جیسے ہی محمد حفیظ کے کیچ آؤٹ ہوئے دہانی امپائر علیم ڈار کے پاس گئے اور ہاتھ جوڑ کر بلے باز کو پویلین بھیجنے کی اجازت مانگی۔ امپائر نے بھی ایسا ہی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے بلے باز کو ہاتھ جوڑ کر پویلین جانے کا اشارہ بھی کیا۔ باؤلر اور امپائر کا یہ انداز شائقین کو بے حد پسند آرہا ہے۔
      اس عظیم اسپنر کی موت سے کرکٹ کی دنیا کو لگا صدمہ، ایک میچ میں 774 گیند پھینک کر بنایا تھا عالمی ریکارڈ

      فائنل کی بات کی جائے تو لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں پر 180 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم 138 رنز پر سمٹ گئی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: