انڈین اولمپک یونین کی بلامقابلہ صدر منتخب ہوئی پی ٹی اوشا، حاصل کی یہ خاص کامیابی
انڈین اولمپک یونین کی بلامقابلہ صدر منتخب ہوئی پی ٹی اوشا، حاصل کی یہ خاص کامیابی
کئی ایشیائی کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ 58 سالہ پی ٹی اوشا 1984 کے اولمپک 400 میٹر دوڑ کے فائنل میں چوتھے مقام پر رہی تھیں۔ انہوں نے اتوار کو اس اعلیٰ عہدے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی تھی۔
عظیم ایتھلیٹ پی ٹی اوشا انڈین اولمپک یونین (آئی او اے) کی بلامقابلہ صدر بن گئی ہیں۔ ان کا صدر بننا قریب قریب طئے ہی مانا جارہا تھا، کیونکہ 10 دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں اس اعلیٰ عہدے کے لیے وہ واحد امیدوار تھیںَ وہ آئی او اے کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔
مرکزی وزیر کرن رجیجو نے دی مبارکباد مرکزی وزیر کرن رجیجو نے پی ٹی اوشا کو انڈین اولمپک یونین کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، عظیم گولڈن گرل پی ٹی اوشا کو انڈین اولمپک یونین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد، میں اپنے ملک کی کھیل کے ہیرو کو باوقار انڈین اولمپک یونین کے عہدے پر براجمان ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، ملک کو ان پر فخر ہے۔
اتوار کا داخل کیا تھا پرچہ نامزدگی کئی ایشیائی کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ 58 سالہ پی ٹی اوشا 1984 کے اولمپک 400 میٹر دوڑ کے فائنل میں چوتھے مقام پر رہی تھیں۔ انہوں نے اتوار کو اس اعلیٰ عہدے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کی تھی۔ ان کے ساتھ ان کی ٹیم کے 14 دیگر لوگوں نے مختلف عہدوں کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کی۔
انڈین اولمپک یونین انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی میعاد اتوار کو ختم ہوگئی۔ اوشا کو آئی او اے کے ایتھلیٹ کمیشن کی جانب سے بہترین کھلاڑی (ایس او ایم) کے طور پر آٹھ میں سے ایک رکن کے طور پر بھی منتخب ہوگیا ہے، جس سے وہ الیکٹورل کالج کی رکن بن گئیں۔ وہ 95 سالہ تاریخ میں آئی او اے کی قیادت کرنے والی پہلی اولمپیئن اور پہلی بین الاقوامی تمغہ جیتنے والی بھی بن گئیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔