نئی دہلی/چنڈی گڑھ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے 23 سالہ ہونہار گیند باز ارش دیپ سنگھ (Arshdeep Singh) سے اتوار کو ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) میں پاکستان کے کھلاڑی آصف علی کا کیچ چھوٹ جانے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کے ذریعہ انہں نشانے پر لیا جا رہا ہے۔ اس سے ارش دیپ سنگھ کے گھر والے کافی فکر مند ہیں۔ اس سے واقف پنجاب کے وزیر کھیل میت ہیئر نے ارش دیپ سنگھ کی ماں سے فون پر بات کی ہے۔ وزیر کھیل نے انہیں فون پر بھروسہ دلایا ہے کہ وہ کسی طرح سے پریشان نہ ہوں اور مطمئن کیا کہ ’ہم آپ کے ساتھ ہیں‘۔
پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد ارش دیپ سنگھ کے ٹرول ہونے پر وزیر کھیل میت ہیئر نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ ابھرتے ستارے کے بارے میں ایسا کہا جا رہا ہے۔ ارش دیپ سنگھ نے بہترین گیند بازی کی ہے۔ کھیل میں کسی دن اچھا ہوتا ہے تو کسی دن برا۔ ہم ارش دیپ کے ساتھ ہیں۔

اتوار کو ایشیا کپ 2022 میں پاکستان کے کھلاڑی آصف علی کا کیچ چھوٹ جانے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کے ذریعہ انہں نشانے پر لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ارش دیپ سنگھ کے ساتھ فون پر بات کروں گا۔ جب ارش دیپ واپس آئے گا تو ان سے ملوں گا۔ جو لوگ ارش دیپ کے بارے میں غلط بول رہے ہیں، ان کی جانچ ہونی چاہئے۔ ان پر کارروائی ہونی چاہئے۔ ارش دیپ سنگھ جب ٹورنا منٹ کھیل کر واپس آئے گا تو میں خود انہیں ایئر پورٹ لینے جاوں گا۔
یہ بھی پڑھیں۔Asia Cup 2022: پاکستان سے شکست کے بعد کیا فائنل کھیل پائے گا ہندوستان، جانیں سپر-4 کے حالاتیہ بھی پڑھیں۔راشد خان اور گناتھلکا کے درمیان ہوا جھگڑا، افغان گیند باز نے کچھ اس طرح توڑا سری لنکائی اسٹار کا غروریہ بھی پڑھیں۔Mushfiqur Rahim Retired: بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل سے لیا ریٹائرمنٹواضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے گیند باز ارش دیپ سنگھ (Arshdeep Singh) کے ویکیپیڈیا پیج کو ایڈٹ کرکے ’خالصتان‘ کے ساتھ جوڑے جانے کو وزارت اطلاعات و ٹیکنالوجی نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ وزارت نے ارش دیپ سنگھ کے پیج کو خالصتان سے جوڑے جانے اور اس کنٹنٹ کے پبلکی ریفلیکٹ ہونے سے متعلق وضاحت کے لئے ہندوستان میں ویکیپیڈیا کے افسران کو سمن جاری کیا ہے۔ وزارت نے افسران سے کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں وضاحت کے ساتھ ان سے آکر ملیں اور اس کی وجہ بتائیں۔
دراصل، ہندوستانی ٹیم کے 23 سالہ ہونہار تیز گیند باز ارش دیپ سنگھ (Arshdeep Singh) سے اتوار کو ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) میں پاکستان کے کھلاڑی آصف علی کا کیچ چھوٹ گیا تھا۔ اس کے بعد لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان پر سوال کھڑا کرنا شروع کردیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔