ممبئی: سلامی بلے باز شکھر دھون کی شاندار اننگ کے بعد کسی ہوئی گیند بازی کی بدولت پنجاب کنگس نے آئی پی ایل کے مقابلے میں پیر کو چنئی سپرکنگس کو 11 رنوں سے شکست دی۔ وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیللے گئے سیزن کے اس 38ویں میچ میں پنجاب کنگس نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ گنواکر 187 رن بنائے۔ اس کے بعد چنئی سپرکنگس کی ٹیم 6 وکٹ پر 176 رن ہی بنا پائی۔
پنجاب کنگس کے لئے سلامی بلے باز شکھر دھون نے 88 رنوں کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی اور دوسرے وکٹ کے لئے بھانوکا راج پکشا کے ساتھ سنچری شراکت کی۔ وہیں، گیند باز کگیسو رباڈا نے 23 اور رشی دھون نے 38 رن دے کر 2-2 وکٹ حاصل کئے جبکہ سندیپ شرما، ارش دیپ سنگھ کو 1-1 وکٹ ملا۔
پنجاب نے سیزن میں 8 میچوں میں چوتھی درج کی جبکہ چنئی کو اتنے ہی مقابلوں میں چھٹی شکست جھیلنی پڑی۔ پنجاب کے اب 8 پوائنٹ ہو گئے ہیں اور ٹیم پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے مقام پر پہنچ گئی۔ وہیں، چنئی سپرکنگس 10 ٹیموں کے پوائنٹ ٹیبل میں 9ویں نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔جسپریت بمراہ پاکستانی گیند باز شاہین آفریدی جیسے خطرناک نہیں، جانئے سابق پاکستانی گیند باز نے ایسا کیوں کہا؟چنئی سپرکنگس کے لئے امباتی رائیڈو نے 78 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ انہوں نے 39 گیندوں پر 7 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ امباتی رائیڈو اور کپتان رویندر جڈیجہ نے پانچویں وکٹ کے لئے 64رن جوڑے۔ رائیڈو نے ریتو راج گائیکواڑ کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے بھی 49 رنوں کی شراکت داری کی۔ رائیڈو کو اننگ کے 18ویں اوور کی پانچویں گیند پر تیزگیند باز کگیسو رباڈا نے بولڈ کیا۔ دھونی نے 8 گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا کی مدد سے 12 رن بنائے۔ انہیں اننگ کے آخری اوور کی تیسری گیند پر رشی دھون نے پویلین بھیجا۔ کپتان رویندر جڈیجہ 21 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔
188 رنوں کے ہدف تعاقب کرتے ہوئے چنئی سپرکنگس کو شروعاتی جھٹکا دوسرے ہی اوور میں لگا۔ رابن اتھپا بڑا شاٹ کھیلنے کے چکر میں سندیپ شرما کا شکار ہوگئے، جنہیں رشی دھون نے لپکا۔ پھر مچیل سینٹنر (9) کو ارش دیپ سنگھ نے پاور پلے کے آخری اوور میں بولڈ کیا۔ شیوم دوبے (8) کو رشی دھون نے بولڈ کرکے چنئی سپرکنگس کا اسکور تین وکٹ پر 40 رن کر دیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔