نئی دہلی: پنجاب کے پٹھان کوٹ میں کرکٹر سریش رینا (Suresh Raina) کے رشتہ داروں کے قتل کا معاملہ پنجاب پولیس نے سلجھا لیا ہے۔ بدھ کو پنجاب پولیس (Punjab Police) نے اس معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، یہ تینوں انٹر اسٹیٹ لٹیروں مجرمین کے گینگ کے رکن ہیں۔
حالانکہ اس معاملے میں ابھی 11 اور ملزم پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ پنجاب پولیس نے کہا کہ باقی ملزمین کی تلاش جاری ہے۔ کرکٹر سریش رینا اپنے رشتہ داروں کے قتل کے بعد بدھ کو پہلی بار پٹھان کوٹ کے گاوں تھریال پہنچے۔ پٹھان کوٹ پہنچتے ہی سریش رینا نے معاملے پر دکھ ظاہر کیا۔ واضح رہے کہ سریش رینا کی بوا آشا اسی گاوں میں رہتی ہیں۔ 19 اگست کو اسی گاوں میں سریش رینا کے پھوپھی اشوک کمار اور پھوپھی زاد بھائی کوشل کا قتل کردیا گیا تھا۔
سریش رینا نے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے لگائی تھی انصاف کی گہارسریش رینا کے پھوپھا کی کچھ دنوں بعد موت ہوگئی تھی۔ فیملی کو انصاف مل سکے اس کے لئے سریش رینا نے پنجاب پولیس اور ریاست کے وزیر اعلیٰ سے مدد مانگی تھی۔سریش رینا نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’آج تک ہمیں پتہ نہیں کہ اس رات کیا ہوا تھا اور کس نے ایسا کیا تھا۔ میں پنجاب پولیس سے اس معاملے پر غور کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔ ہم کم سے کم یہ جاننے کے حقدار تو ہیں کہ ان کے ساتھ یہ گھناؤنی حرکت کس نے کی۔ ان مجرمین کو مزید جرائم کے لئے بخشا نہیں جانا چاہئے۔
چھت پر سو رہی تھی فیملیدراصل سریش رینا کے رشتہ داروں پر پٹھان کوٹ کے تھریال گاوں میں نصف شب کو حملہ ہوا تھا۔ مبینہ طور پر حملہ 19 اگست کی رات کو ہوا، جب فیملی اپنے گھر کی چھت پر سو رہا تھا۔ تبھی نامعلوم حملہ آوروں نے لوٹ کے ارادے سے ان پر خطرناک ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں سریش رینا کی پھوپھی آشا دیوی بری طرح زخمی ہوگئیں۔ ان کے شوہر 58 سال کے اشوک کمار کی موت ہوگئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔