உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CWG 2022 : پی وی سندھو نے 8 سال بعد لیا مشیل سے 'بدلہ' اور بن گئیں کامن ویلتھ گیمز چیمپئن

    CWG 2022 : پی وی سندھو نے 8 سال بعد لیا مشیل سے 'بدلہ' اور بن گئیں کامن ویلتھ گیمز چیمپئن (AP)

    CWG 2022 : پی وی سندھو نے 8 سال بعد لیا مشیل سے 'بدلہ' اور بن گئیں کامن ویلتھ گیمز چیمپئن (AP)

    Commonwealth Games-2022: اسٹار شٹلر اور 2 مرتبہ کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کامن ویلتھ گیمز چیمپئن بن گئی ہیں۔ انہوں نے پیر کو خواتین کے سنگلز فائنل میں کینیڈا کی مشیل لی کو لگاتار گیمز میں شکست دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : اسٹار شٹلر اور 2 مرتبہ کی اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو کامن ویلتھ گیمز چیمپئن بن گئی ہیں۔ انہوں نے پیر کو خواتین کے سنگلز فائنل میں کینیڈا کی مشیل لی کو لگاتار گیمز میں شکست دی۔ سندھو نے یہ میچ 21-15، 21-13 سے مقابلہ جیت جیت کر ملک کی جھولی میں ان کھیلوں کا 19 واں گولڈ میڈل ڈالا ۔ انہیں فائنل جیتنے میں 48 منٹ کا وقت لگا ۔

      اسی کے ساتھ 27 سالہ پی وی سندھو نے کینیڈین کھلاڑی لی سے 8 سال پرانا بدلہ بھی لے لیا۔ مشیل لی وہی شٹلر ہیں، جنہوں نے 2014 کے کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل میں سندھو کو شکست دی تھی۔ سندھو نے اس وقت برانز میڈل جیتا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: نکہت زین نے لگایا گولڈن پنچ، کامن ویلتھ گیمز میں لہرایا ترنگا


      اب ہندوستان کے اس اسٹار شٹلر نے بھی میڈل کا رنگ بدل دیا۔ سندھو نے گزشتہ کامن ویلتھ گیمز میں بھی سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز میں سندھو کا یہ مجموعی طور پر 5واں میڈل ہے۔ انہوں نے گولڈ کوسٹ 2018 گیمز میں مکسڈ ٹیم کا گولڈ جیتا تھا جبکہ سنگلز میں سلور میڈل حاصل کیا تھا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ٹریپل جمپ میں ہندوستان کو سونا ۔ چاندی، ایلڈوس پال اور عبد اللہ نے جیتا میڈل


      وہیں 2014 میں سندھو نے برانز میڈل اپنے نام کیا تھا ۔ برمنگھم میں سندھو نے سنگلز کے علاوہ مکسڈ ٹیم کا سلور بھی اپنے نام کیا ہے۔ سندھو نے ٹوکیو اولمپکس میں برانز میڈل اور 2016 کے ریو اولمپکس میں سلور میڈل بھی جیتا ہے ۔

      ورلڈ چمپئن شپ 2019 گولڈ میڈلسٹ پی وی سندھو نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں سنگاپور کی جیا من کو لگاتار گیمز میں ہرایا تھا ۔ سندھو نے جیا کے خلاف 21-19، 21-17 سے جیت درج کی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: