کوئنٹن ڈی کاک نے توڑا اے بی ڈیویلیئرس کا ریکارڈ، ٹی20 میں کیا یہ بڑا کارنامہ

کوئنٹن ڈی کاک نے توڑا اے بی ڈیویلیئرس کا ریکارڈ، ٹی20 میں کیا یہ بڑا کارنامہ

کوئنٹن ڈی کاک نے توڑا اے بی ڈیویلیئرس کا ریکارڈ، ٹی20 میں کیا یہ بڑا کارنامہ

ڈیولیئرس نے 323 میچوں کی 304 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ لیکن ڈیک اک نے ان سے کم اننگز میں 9000 رن بنا کر انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    لکھنو سوپر جائنٹس اور ممبئی انڈینس کے درمیان ایکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لکھنو کے بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک نے بڑا کارنامہ کردکھایا ہے۔ ڈی کاک نے ممبئی انڈینس کے خلاف میچ میں 16 رن بنائے اور آوٹ ہوگئے۔ انہیں رنوں کے ساتھ انہوں نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ دراصل، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 307 میچوں کی 298 اننگز میں 9000 رن  بنا کر اے بی ڈیولیئرس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈیولیئرس نے 323 میچوں کی 304 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ لیکن ڈیک اک نے ان سے کم اننگز میں 9000 رن بنا کر انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ سب سے تیز 9000 ٹی ٹوئنٹی رن بنانے والے دنیا کے چھٹے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے نام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9000 رنز بنانے کا ریکارڈ ہے جنہوں نے 245 اننگز میں یہ ہندسہ عبور کیا۔ ایسا کرکے انہوں نے وراٹ کوہلی کو بھی شکست دی تھی۔ وراٹ کوہلی نے 257 اننگز میں 9000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔


    ٹی-20 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز (اننگز کے لحاظ سے)

    1. بابر اعظم - 245

    2. کرس گیل -249

    3. وراٹ کوہلی-271

    4. ڈیوڈ وارنر - 278

    5. ایرون فنچ -281

    6. کوئنٹن ڈی کاک-298


    یہ بھی پڑھیں:

    تمغہ جیت کر وطن واپس ہوئے باکسر، والد کو انعامی رقم دیں گے حسام الدین، دیپک، ماں کے لیے بنائیں گے گھر

    یہ بھی پڑھیں:

    آئی پی ایل میں خونخوار بلے بازی سے اجنکیا رہانے نے WTC Final میں بنائی جگہ اب رن کو ترسے

    اگر ہم میچ کی بات کریں تو ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مارکس اسٹونیس کی 89 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت لکھنؤ نے 20 اوورز میں 177/3 بنائے۔ یہ میچ پانچ رنوں سے لکھنو نے جیت لیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: