جنوبی افریقہ کی ٹسٹ کپتانی نہیں کرنا چاہتے کوئنٹن ڈی کاک، کہہ دی یہ بڑی بات
جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک (Quinton de Kock) نے کہا کہ وہ اتنے وقت کے لئے ہی ٹسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے متفق ہوئے ہیں، جب تک کہ سلیکٹروں کو اس عہدے کے لئے صحیح کھلاڑی نہیں مل جاتا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 22, 2020 02:45 PM IST

جنوبی افریقہ کی ٹسٹ کپتانی نہیں کرنا چاہتے کوئنٹن ڈی کاک، کہہ دی یہ بڑی بات
نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک (Quinton de Kock) نے پیر کو کہا کہ وہ اتنے وقت کے لئے ہی ٹسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے لئے متفق ہوئے ہیں، جب تک کہ سلیکٹروں کو اس عہدے کے لئے صحیح کھلاڑی نہیں مل جاتا۔ محدود اووروں کی کرکٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے اس وکٹ کیپر بلے باز کو کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے اس ماہ کے شروع میں ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا تھا۔ اس سے 8 ماہ پہلے سی ایس اے کے کرکٹ ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے کوئنٹن ڈی کاک کو ٹسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر بتایا تھا۔
مستقل کپتان ملنے تک ٹسٹ ٹیم سنبھال رہے ہیں ڈی کاک
کوئنٹن ڈی کاک (Quinton de Kock) نے نامہ نگاروں سے کہا، ’جب انہوں نے (سلیکٹروں نے) مجھے موجودہ حالات کے بارے میں بتایا تو میں سمجھ گیا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ میں نے اس ذمہ داری کو فوراً قبول نہیں کیا۔ میں نے اس بارے میں سوچا اور سمجھا۔ یہ صرف ابھی کے لئے ہے، اس سیشن کے لئے، طویل وقت کے لئے نہیں ہے’۔ انہوں نے کہا، ’یہ صرف تب تک کے لئے جب تک کوئی اور اس ذمہ داری کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ وہ طویل وقت تک کپتانی کرنے والے کو تلاش کر رہے ہیں۔ فی الحال کے لئے میں اس ذمہ داری کو اٹھاکر خوش ہوں۔
ونڈے سیریز میں کیپنگ نہیں کریں گے کوئنٹن ڈی کاک