ہوم » نیوز » اسپورٹس

سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، کوئنٹن ڈی کاک بنے رہیں گے کپتان

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کے لئے ٹیم اور کپتان کا جمعہ کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز اور ٹسٹ ٹیم کے موجودہ کپتان کوئنٹن ڈی کاک کپتان کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

  • Share this:
سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، کوئنٹن ڈی کاک بنے رہیں گے کپتان
سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، کوئنٹن ڈی کاک بنے رہیں گے کپتان

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کے لئے ٹیم اور کپتان کا جمعہ کے روز اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز اور ٹسٹ ٹیم کے موجودہ کپتان کوئنٹن ڈی کاک کپتان کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ بورڈ نے بتایا کہ 15 اراکین کی ٹیم میں بلے باز کائل ویرن اور کیگن پیٹرسن ، تیزگیندباز گلیٹن اسٹرمین اور سلامی بلے باز سریل ایروی کو ٹسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو سری لنکا کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔ اس کے علاوہ صرف ایک ٹسٹ میچ کھیل کر زخمی ہونے والے ویان ملڈر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے کرکٹ ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے 8 ماہ پہلے محدود اووروں کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک کو ٹسٹ کپتانی سونپنے سے انکار کیا تھا، لیکن اب انہیں 21-2020 سیشن کے لئے غیر مستقل بنیاد پر کمان سونپی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے کرکٹ ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے 8 ماہ پہلے محدود اووروں کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک کو ٹسٹ کپتانی سونپنے سے انکار کیا تھا، لیکن اب انہیں 21-2020 سیشن کے لئے غیر مستقل بنیاد پر کمان سونپی گئی ہے۔ مستقل کپتان کا اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا۔ وہیں دوسری طرف تیزگیندباز کیگسو ربادا اور ڈیون پریٹوریس کو فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے، لیکن انہیں بعد میں ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے۔ ربادا کو چوٹ کا سامنا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈوین کے عضلات میں کھینچاؤ آگیا تھا جس کی وجہ سے ان کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے بیچ 26 دسمبر سے دو ٹسٹ میچوں کی سیریز شروع ہوگی۔

ٹیم اس طرح ہے۔ کوئنٹن ڈی کاک (کپتان)، تیمبا باوما، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسیس، بورین ہینڈرکس، ڈین ایلگر، کیشو مہاراج، لونگی اینگیدی، ریسی وان ڈیر ڈوسن، انریچ نورٹجی ، گلینٹن اسٹار مین ، ویان مولڈر، کیگن پیٹرسن، کائل ویرن۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 12, 2020 07:39 AM IST