உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آر اشون مرلی دھرن کے 800 ٹسٹ وکٹ کا کیا ریکارڈ توڑ پائیں گے؟ خود ہندوستانی گیندباز نے دیا جواب

    آر اشون فی الحال ساوتھ افریقہ کے دورے پر ہیں۔

    آر اشون فی الحال ساوتھ افریقہ کے دورے پر ہیں۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر اشون نے کہا کہ اس طرح کے بیان کے لئے میں مرلی دھرن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مجھ سے بھی کئی بار اس کا ذکر کیا۔ جب ایک بار میں زخمی ہوتا تھا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ مجھے بھی ایسی چوٹ لگی تھی، اس لئے اپنا خیال رکھنا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 800 وکٹ لینے کا ریکارڈ سری لنکا کے عظیم گیند باز متھیا مرلی دھرن (Muttiah Muralitharan) کے نام ہے۔ ہر گیند باز کا خواب اُن کے ریکارڈ تک پہنچنا یا اُس سے بھی آگے نکلنے کا ہوتا ہے۔ ایک انٹرویو میں مرلی دھرن نے خود کہا تھا کہ اُن کے اس ریکارڈ کو کون گیند باز توڑ سکتا ہے۔ مرلی دھرن نے آر اشون کا نام لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی گیند باز آر اشون (R Ashwin) اُن کے اس ریکارڈ کو توڑ سکتے ہیں۔ اب آڑ اشون نے اُن کے ریکارڈ توڑنے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

      اپنے یوٹیوب چینل پر اشون نے کہا کہ اس طرح کے بیان کے لئے میں مرلی دھرن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مجھ سے بھی کئی بار اس کا ذکر کیا۔ جب ایک بار میں زخمی ہوتا تھا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ مجھے بھی ایسی چوٹ لگی تھی، اس لئے اپنا خیال رکھنا۔

      800 وکٹ کے ٹارگیٹ سے کافی دور
      اشون نے آگے کہا کہ ہمارے درمیان ہمیشہ ہی اچھا لگاو رہا ہے۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں۔ اگر انہوں نے ایسا کہا ہے تو میں شکر گزار ہوں، مگر 800 وکٹ کا ہدف کافی دور ہے۔ اشون نے کہا کہ سبھی کو امید ہے کہ میں اس بلندی تک پہنچوں مگر یہ دور ہے اور میں حال میں ہی رہنا چاہتا ہوں۔

      انگلینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز سے آر اشون کو ٹیم سے باہر کردیا تھا، اس پر انہوں نے کہا کہ باہر ہونا بھی تمہاری حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اس لئے اگر آپ کو باہر کیا جاتا ہے تو آپ کو کڑی محنت کرنی ہوگی اور ٹیم میں جلدی واپسی کرنی ہوگی۔ آر اشون فی الحال ساوتھ افریقہ دورے پر ہے، جہاں ہندوستان (India vs South Africa) کو میزبان کے ساتھ 3 ٹسٹ اور 3 ونڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ پہلا ٹسٹ میچ 26 دسمبر کو سنچیورین میں کھیلا جائے گا۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: