ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھونی سے متعلق آر اشون کا بڑا انکشاف، ریٹائر منٹ کے بعد پوری رات روئے تھے سابق کپتان

ہندوستانی ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 2014 میں جب ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے تو وہ جرسی پہنے پہنے ساری رات روئے تھے۔ دھونی دسمبر 2014 میں آسٹریلیائی دورے پر ٹیسٹ سیریز کے وسط میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 20, 2020 01:02 AM IST
  • Share this:
دھونی سے متعلق آر اشون کا بڑا انکشاف، ریٹائر منٹ کے بعد پوری رات روئے تھے سابق کپتان
دھونی سے متعلق آر اشون کا بڑا انکشاف، ریٹائر منٹ کے بعد پوری رات روئے تھے سابق کپتان

نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کے آف اسپنر روی چندرن اشون نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی 2014 میں جب ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے تو وہ جرسی پہنے پہنے ساری رات روئے تھے۔ دھونی دسمبر 2014 میں آسٹریلیائی دورے پر ٹیسٹ سیریز کے وسط میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے۔

اسپن گیند باز آر اشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سال 2014 کے آسٹریلیائی دورہ کو یاد کیا۔ اس ٹور کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد دھونی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد دھونی جذباتی ہوگئے تھے۔ اشون نے کہا کہ مجھے یاد ہے جب 2014 میں دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے تھے۔ میں ٹیسٹ میچ بچانے کے لئے میلبورن میں ان کے ساتھ بیٹنگ کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لیکن جیسے ہی ہم میچ ہارے، مہندر سنگھ دھونی نے اسٹمپ اٹھایا اور وہ وہاں سے چلے گئے۔ اس وقت ایسا لگا، جیسے انہوں نے کہا کہ اب کھیل ہوچکا۔ یہ ان کے لئے ایک بہت ہی جذباتی لمحہ تھا۔




آر اشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سال 2014 کے آسٹریلیائی دورہ کو یاد کیا۔ اس ٹور کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد دھونی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا۔
آر اشون نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے سال 2014 کے آسٹریلیائی دورہ کو یاد کیا۔ اس ٹور کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد دھونی نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا۔

آر اشون نے کہا کہ اس شام میں، ایشانت شرما اور سریش رینا شام میں ان کے ساتھ کمرے میں تھے۔ اس وقت انہوں نے ابھی بھی جرسی پہن رکھی تھی اور پوری رات جرسی پہنے ہوئے تھے۔ اس وقت ان کی آنکھوں میں آنسو بھی تھے۔ دھونی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چیپاک میں ون ڈے میں بطور نیٹ گیند باز ان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد 2008 میں میں چنئی سپر کنگس میں شامل ہوا۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ جب میں شروع میں ان سے ملا ان کے لمبے لمبے بال تھے، لیکن ایم ایس دھونی کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ وہ ایک میچور لیڈر ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 19, 2020 11:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading