رہانے نے اس طرح سے چنئی کو جتوایا میچ، نہیں تھم رہی ہیں آر سی بی کے ساتھ میچ کی باتیں

رہانے نے اس طرح سے چنئی کو جتوایا میچ، نہیں تھم رہی ہیں آر سی بی کے ساتھ میچ کی باتیں

رہانے نے اس طرح سے چنئی کو جتوایا میچ، نہیں تھم رہی ہیں آر سی بی کے ساتھ میچ کی باتیں

سوچیے کہ اگر یہ شاٹ چھکے میں تبدیل ہوجاتا ، تو ایک مرتبہ کو میچ آر سی بی جیت بھی سکتی تھی، لیکن۔۔۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chennai [Madras], India
  • Share this:
    پیر کو ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں چنئی سوپر کنگس کے ہاتھوں ملی آٹھ رنوں سے ہار کو آر سی بی کے مداح ابھی تک نہیں ہضم کرپارہے ہیں۔ ویسے ایک اور یہ بھی ہے کہ چنئی نے اس میچ کو ہارنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی تھی! ایک کے بعد ایک کر کے چار لڈو کیچ ڈراپ کیے گئے، تو پاور پلے شروعاتی چھ اووروں میں فاف ڈوپلیسی نے جارحانہ اننگز سے تباہی مچادی۔ فیف نے اپنی بیٹ کا ایسا جادو چلایا کہ جاری فارمیٹ میں پاور پلے کا دوسرا سب سے بہترین اسکور بن گیا۔ چھ اووروں میں آر سی بی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رن بنا لیے تھے۔ یہ اوور ختم ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اگر اجنکیہ رہانے نے سوپر کمال نہ کیا ہوتا، تو ایک مرتبہ چنئی یہ میچ گنواسکتی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    سنیل گواسکر نے بتایا، کون ہے آئی پی ایل کی تاریخ کا عظیم کپتان

    اننگ کے9ویں اوور میں رویندر جڈیجہ کے خلاف پانچویں گیند پر فیف نے ایک ہت ہی بلند چھکا لگانے کی کوشش کی تھی۔ یہ قریب قریب چھکے میں تبدیل بھی ہونے والا تھا، لیکن باونڈری لائن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے رہانے نے ہوا میں ایسی چھلانگ لگائی کے سب کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔ انہون نے ہوا میں رہتے ہوئے ہی گیند کو پکڑا اور ہوا میں بھی واپس زمین پر پھینک دیا، اس سے انہوں نے ٹیم کے لیے چھ رن محفوظ کرلیے۔


    یہ بھی پڑھیں:

    یہ کیا ہوا، اشون نے محمد شمی کی 3 گیند میں پلٹ دیا میچ، ہاردک پانڈیا کے اُڑ گئے ہوش

    نتیجہ یہ ہوا کہ آر سی بی کو جس شاٹ سے چھ رن ملنے تھے، اس سے اسے پانچ ہی رن ملے۔ آخر میں آر سی بی آٹھ رن سے یہ میچ ہار گئی۔ سوچیے کہ اگر یہ شاٹ چھکے میں تبدیل ہوجاتا ، تو ایک مرتبہ کو میچ آر سی بی جیت بھی سکتی تھی، لیکن رہانے نے دکھادیا کہ ان کا یٹ ہی نہیں بول رہا ہے، بلکہ وہ ضرورت پڑنے پر فیلڈنگ میں بھی سوپر کمال کرسکتے ہیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: