اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ASIA CUP 2022: راہل دراوڑ کا بولڈ اوتار، سنجے مانجریکر سے کہا- 2 ہار سے خراب ٹیم نہیں بن جاتے

    راہل دراوڑ کا بولڈ اوتار، سنجے مانجریکر سے کہا- 2 ہار سے خراب ٹیم نہیں بن جاتے

    راہل دراوڑ کا بولڈ اوتار، سنجے مانجریکر سے کہا- 2 ہار سے خراب ٹیم نہیں بن جاتے

    ٹیم انڈیا کے چیف کوچ راہل دراوڑ کا بولڈ اوتار نظر آیا ہے۔ سنجے مانجریکر کے ساتھ ایک انٹرویو میں راہل دراوڑ نے زور دے کر کہا کہ ٹیم اس طرح کی ناکامیوں پر ‘اوور ری ایکٹ‘ نہیں کرنے کی کوشش کرتی ہے اور صرف دو ہار کے بعد ‘ایک خراب ٹیم‘ نہیں ہوجاتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے چیف کوچ راہل دراوڑ کا بولڈ اوتار نظر آیا ہے۔ سنجے مانجریکر کے ساتھ ایک انٹرویو میں راہل دراوڑ نے زور دے کر کہا کہ ٹیم اس طرح کی ناکامیوں پر ‘اوور ری ایکٹ‘ نہیں کرنے کی کوشش کرتی ہے اور صرف دو ہار کے بعد ‘ایک خراب ٹیم‘ نہیں ہوجاتے ہیں۔ ایشیا کپ 2022 میں ہندوستانی ٹیم کا آغاز شاندار رہا تھا۔ لیگ اسٹیج میں ہندوستان نے دونوں میچ جیتے تھے، لیکن سپر4 راونڈر میں ٹیم انڈیا کو مسلسل دو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سپر4 راونڈ میں ملی ہار کے بعد ہندوستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا۔

      ٹیم انڈیا نے جمعرات کو افغانستان پر جیت کے ساتھ 2022 ایشیا کپ مہم کا اختتام کیا۔ ٹیم نے افغانستان پر 101 رنوں کی بڑی جیت درج کی۔ اس میچ میں اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے 61 گیندوں پر ناٹ آوٹ 122 رنوں کے ساتھ سنچری کے انتظار کو ختم کیا۔ وراٹ کوہلی کی یہ ٹی20 انٹرنیشنل میں پہلی سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی تینوں فارمیٹ میں یہ ان کی 71ویں سنچری تھی۔ کے ایل راہل نے بھی 40 گیندوں میں 62 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس میچ میں روہت شرما کو آرام دیا گیا تھا۔

      چیف کوچ راہل دراوڑ نے زور دے کر کہا کہ ٹیم اس طرح کی شکست پر زیادہ ردعمل ظاہر نہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
      چیف کوچ راہل دراوڑ نے زور دے کر کہا کہ ٹیم اس طرح کی شکست پر زیادہ ردعمل ظاہر نہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔


      ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے میں ہندوستان کی مایوس کن کارکردگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیف کوچ راہل دراوڑ نے زور دے کر کہا کہ ٹیم اس طرح کی شکست پر زیادہ ردعمل ظاہر نہ کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ چھوٹے فرق کا کھیل ہے اور ٹیم نے مشکل حالات کے باوجود میچ کو آخری اوور تک لے جانے کا شاندار کام کیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      وراٹ کوہلی کو پاکستانی کھلاڑیوں نے دل کھول کر دی مبارکباد، پیاردیکھ کر آپ بھی کو بھی آجائے گا پیار

      یہ بھی پڑھیں۔

      سچن تندولکر سے آگے نکلے روہت شرما... لگایا رنوں کا انبار، یہ حصولیابی حاصل کرنے والے بنے پہلے ہندوستانی

      راہل دراوڑ نے ہندوستان کے سابق بلے باز سنجے مانجریکر کو افغانستان کو کے خلاف میچ سے پہلے اسٹار اسپورٹس پر دیئے ایک انٹرویو میں کہا، ’بھلے ہی ہم ان کھیلوں کو جیتتے یا نہیں، آپ کو چیزوں کو پس منظر میں رکھنا ہوگا۔ ٹی20 کرکٹ میں فرق بہت چھوٹا ہوتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کیونکہ ہم نے پاکستان کے خلاف وہ دلچسپ کھیل جیتا ہے، سب کچھ صحیح ہوجاتا ہے۔ ہم نے کچھ گیم گنوائے، جو ایک ایسے وکٹ پر گر گئے تھے، جس کا بچاو کرنا آسان نہیں تھا‘۔

      انہوں نے مزید کہا، ’ہم کھیل کو آخری گیند تک لے کر گئے ہیں۔ میں اسے ایک بہانے کے طور پر استعمال نہیں کر رہا ہوں، مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ ہمیں ان کھیلوں میں سے کم از کم ایک میں لائن پر ہونا چاہئے تھا، لیکن ہمیں ابھی بھی سیکھنا ہوگا۔ ہم پرفیکٹ نہیں رہے ہیں۔ صرف اس لئے کہ ہم نے کچھ گیم گنوائے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ایک خراب ٹیم ہیں۔ ہم گزشتہ 8-9 ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا، ‘کچھ چوٹوں اور بیماریوں کا مطلب ہے کہ ٹیم میں آپ کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ اس طرح کے ٹورنا منٹ میں فرق بہت کم ہوجاتا ہے۔ پوری بات اوور ریک ایکٹ کرنے کی نہیں ہے۔ ہم جس طرح کا ماحول بنانا چاہتے ہیں، وہ بہت متوازن ہے‘۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: